24 May 2012 - 17:58
News ID: 4148
فونت
آيت‌الله مصباح يزدي :
رسا نيوز ايجنسي ـ امام خميني (ره) تعليم و تحقيقي ادارہ کے صدر نے صحيح رول مڈل کے انتخاب کو انسان کے ارتقا اور ترقي کا سبب جانا ہے اور کہا : جس طرح امام خميني (رہ) نے پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کو اپنا نمونہ عمل قرار دے کر تمام دنيا والوں کے دل ميں جگہ بنا لي اسي طرح ھم لوگ اپنے اور جوانوں کے لئے بھي مناسب رول مڈل کو پيش جروں تا کہ صحيح و کامل رويہ کے ذريعہ کاميابي وکامراني حاصل ہو ?
آيت‌الله مصباح يزدي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق امام خميني (ره) تعليم و تحقيقي ادارہ کے صدر آيت ‌الله محمد تقي مصباح يزدي نے حضرت زينب (س) کانفرنس کميٹي کے ممبر سے ملاقات ميں اس اشارہ کے ساتھ کہ انسان کي کاميابي و کامراني کے اسباب ميں سے اھم ترين سبب مناسب رول مڈل کا انتخاب ہے ، کہا : خداوند کريم قرا?ن مجيد ميں ارشاد فرماتا ہے کہ اگر خدا اور قيامت پر ايمان رکھتے ہو تو پيغمبر اکرم (ص) کي پيروي کرو ?

انہوں نے بيان کيا : خداوند عالم نے قرا?ن مجيد ميں پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کو مناسب نمونہ عمل کے طور پہ پيش کيا ہے اور خطاب کيا اے پيغمبر اپنے اعمال و رفتار کو معين کرنے کے لئے بھترين نمونہ عمل کي طرف رجوع کرو ، يہ خطاب پيغمبر کے لئے نہي ہے بلکہ اصل خطاب ان کے لئے ہے جن کو ترقي و کاميابي کي ضرورت ہے ?

آيت‌الله مصباح يزدي نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خداوند عالم نے قرا?ن کريم ميں رول مڈل کے تعارف کا خاص اہتمام کيا ہے وضاحت کي : خداوند عالم نے تمام مومنوں کے لئے بے شمارنمونہ عمل قرار ديا ہے تا کہ انسان ان رول مڈل سے منسلک ہو کر اپنے راہ کو حاصل کرے اور انساني کمال تک پہوچ جائے ، خداوند عالم مردوں کے لئے پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم اور خواتين کے لئے فرعون کي بيوي ا?سيہ اور حضرت مريم کا تعارف کرايا اور جو بھي انساني کمال اور اعلي مراتب کو حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ضروري ہے کہ قرا?ن ميں خداوند عالم کے فرمان پر عمل کرے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬