27 May 2012 - 16:01
News ID: 4159
فونت
حجت الاسلام مختارامامي :
رسا نيوزايجنسي - صوبہ سندھ پاکستان کے مشھورعالم دين حجت الاسلام مختارامامي نے پاکستان کے بحرانوں کا خاتمہ ملت جعفريہ سے جڑا ہوا بتايا ?
حجت الاسلام مختارامامي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين سندھ کے صوبائي جنرل سکريٹري حجت الاسلام مختارامامي نے ايک خصوصي نشرياتي ادارے کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا : ھم يکم جولائي کو اپني سياسي حکمت عملي کا اعلان کريں گے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان مشکلات سے نکالنے ميں اگر کوئي قوم اپنا کردار ادا کر سکتي ہے تو وہ فقط ملت جعفريہ ہے کہا : ہم نے قرآن و اہل بيت کانفرنس کے انعقاد سے لوگوں کے خوف کو دور کرنے کي کوشش کي ہے? انہيں يہ يقين دلايا ہے کہ اگر وہ ايک جگہ جمع ہوں تو دنيا کي بڑي سے بڑي طاقت کو شکست دے سکتے ہيں?

جناب امامي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ جب قوميں اپنا حوصلہ کھو ديں اور مايوس ہو جائيں تو ہميشہ مشکلات کا شکار رہتي ہيں کہا : خداوند متعال کے فضل و کرم سے ملک بھر ميں قرآن و اہل بيت (ع ) کانفرنس کے انعقاد سے ہم نے خوف وہراس کي ديواريں گرا دي ہيں ?

انہوں نے ايک سوال کے جواب ميں کہ 25 مارچ کو کراچي ميں منعقدہ قرآن و اہل بيت (ع ) کانفرنس سے قبل اگر حالات کو آپ ديکھيں تو اندازہ ہوگا کہ اس وقت ايک مايوسي کي کيفيت تھي، لوگ پريشان تھے کہ ان کے حقوق کي آواز کون بلند کرے گا تاکيد کي : ليکن 25 مارچ کے بعد حالات آپ کے سامنے ہيں لوگ يہ جان چکے ہيں کہ جب تک منظم نہ ہوں، طاقتور نہ ہو ں تو کوئي فرياد سننے والا نہيں ہوتا ، ليکن اگر آپ طاقتور ہوگئے تو بڑي بڑي طاقتيں خود آپ تک چل کر آئيں گي ?

انہوں نے اس کانفرنس کي سب سے بڑي کاميابي ملت کو مايوسي کي کيفيت سے باہر نکل آنا بتاتے ہوئے کہا : قوم حقوق کے لئے منظم اور طاقتور ہونا شروع ہوگئي ہے?

ايم ڈبليو ايم سندھ کے صوبائي جنرل سکريٹري نے ايم ڈبليو ايم کي پاليسي کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب ميں کہا : ايم ڈبليو ايم کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے اپني تقرير ميں بيان کيا تھا کہ ہم اس ملت کو سياسي طاقت کے طور پر سامنے لائيں گے، کيونکہ جو بھي قوم سياست کے ميدان ميں کوئي طاقت نہ رکھتي ہو وہ چاہے کتني ہي مضبوط جماعت کيوں نہ بن جائے بے اثر ہوتي ہے ?

انہوں نے کہا کہ اليکشن ميں با قاعدہ حصہ لينے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب ميں کہاس : يہ فيصلہ مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي سپريم کونسل کرے گي جس کا اعلان يکم جولائي کو مينار پاکستان پر شہيد قائد علامہ عارف حسين الحسيني رہ کي ياد کو تازہ کرنے اور ملت کي سياسي طاقت کے اظہار کے لئے منعقدہ " قرآن و سنت " کانفرنس کے موقع پر ايم ڈبليو ايم کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري کريں گے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬