18 October 2009 - 12:50
News ID: 422
فونت
سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌الله سبحانی نے کہا : امامت و ولایت کی ترویج و تبلیغ میں مثبت جوانب اور گوشے سےاستفادہ کریں تاکہ معارف اهل بیت‌‌(ع) کی ترویج ہوسکے اور مختلف اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد اور یک جہتی پیداہوسکے.
آيت‌الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے گذشته شب بعض اراکین محافل رضوی سے ملاقات میں اس دهه کرامت کے پرگرام کو عظیم بیان کرتے ہوئے کہا: اس طرح کی محافل کا انعقاد لوگوں کے ایمان اور اهل بیت‌‌(ع) سے محبت کا بیان گر ہے.


انہوں نے اهل بیت‌‌(ع) کی موقعیت کو تمام مسلمانوں کے درمیان بہتر کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اهل بیت پیغمبر اکرم‌‌(ص) تنها دنیاے تشیع سےمتعلق نہی ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے درمیان جز ناصبی کے جو اس وقت منقرض ہوچکے ہیں بلند مقام اورعظیم منزلت کے حامل ہیں.


اس مرجع تقلید نے قرآن کریم ، روایات اور مسلمانوں کےاذهان میں اهل بیت اطھار‌‌(ع) کےبلند مقام کی جانب اشرہ کرتے ہوئے کہا: اهل بیت‌‌(ع)  رسول اسلام (ص) کی بیٹی کی نسل سے ہیں اور تمام دنیا میں ایک خاص احترام کے مالک ہیں . 

حضرت آیت‌الله سبحانی نےیہ بیان کرتے ہوئے کہ اهل بیت‌‌(ع) حلقه اتحاد ہیں فرمایا :  مسلمانوں کے درمیان اتحاد ایک اھم ترین وسیلہ اهل بیت‌‌(ع)  ہیں جو تمام مسلمانوں کے درمیان خاص احترام کے مالک ہیں 

انہوں نے مزید کہا : جیسا کہ قران اتحاد کا سبب ہے اور قبلہ ایک ہے، اهل بیت‌‌(ع) بھی مسلمانوں کے نزدیک خاص مقام رکھتے ہیں جو اتحاد کا سبب ہے .


اس استاد درس خارج فقہ حوزه علمیه قم نے حدیث ثقلین کو مورد توجہ قرار دیتے ہوئے کہا : اس حدیث میں اهل بیت‌‌(ع) قران کے ساتھ قرار دئے گئے ہیں ، اگر قرآن معصوم ہے تو جو قران کے ساتھ ہے وہ بھی معصوم ہے لھذا حدیث ثقلین کو سبھی قبول کرتے ہیں .

 
حضرت آیت‌الله سبحانی نے اهل بیت‌‌(ع )کی ترویج کو مسلمانوں کے اتحاد اور قربت کی ترویج بیان کرتےہوئے کہا : تصور نہ کیا جائے کہ اهل بیت‌‌(ع )اور مقام ولایت کی ترویج تفرقه کا سبب ہے بلکہ اهل بیت‌‌(ع) اور ولایت مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سبب ہیں.


انہوں نے محافل رضوی کے منعقد کرنے والے اراکین سےکہا: امامت و ولایت کی ترویج اور مسلمانوں کے دلوں میں انکی محبت پیدا کرنے میں مثبت جوانب کا انتخاب کریں اور منفی جوانب کو طاق پر رکھدیں تاکہ معارف اهل بیت‌‌(ع)کی ترویج ہوسکے اور مختلف اسلامی فرقے درمیان اتحاد اور یک جہتی پیداہوسکے .

  
اپ نے تاکید کی : جمھوری اسلامی ایران ولایت کے ذریعہ محفوظ ہے اور وہ بھی حضرت امام رضا‌‌(ع) کا وجود کہ اپ کا وجود اسلام کی ترویج کا سبب ہے .

 
اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرت ہوئے کہ ھرگزھم عظمت امام رضا‌‌(ع) کونہی سمجھسکتے کہا : ایران میں امام رضا‌‌(ع) کا وجود جوانوں میں تقوے کا سبب ہوا جیسا کہ ھر سال بیس ملین زائراپ کی زیارت کو جاتے ہیں ، اپ کے مرقد پر اتنے بڑے مجمع کا اکٹھا ہونا اسلام کی ترویج کا سبب ہے .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬