16 June 2012 - 18:01
News ID: 4223
فونت
تحريک منہاج القرآن کے صدر :
رسا نيوزايجنسي - تحريک منہاج القرآن پاکستان کے سربراہ نے اتحاد اسلامي کے حوالے سے حضرت امام خميني (رہ) کي کاوشوں کوسراہا ?
طاہر القادري  اور آيت اللہ تسخيري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، تحريک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادري اور تقريب بين مذاھب کے صدر آيت اللہ تسخيري نے اپسي ملاقات ميں امت اسلاميہ خصوصا پاکستان کي موجودہ صورت حال کا جائزہ ليا ?

آيت اللہ تسخيري نے طاہر القادري کوعاشق رسول و اہل بيت عليھم السلام بتاتے ہوئے تاکيد کي : انکے دل ميں امت اسلاميہ کا درد ہے اور مسلمانوں پر ہونے والے دشمنوں کے مختلف حربے سے اگاہ ہيں ?

آيت اللہ محمد علي تسخيري نے تحريک منہاج القرآن کے عہديداروں سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کو علم و معرفت اور تربيت کي قرآني درسگاہ بتاتے ہوئے کہا : اسلام کي اشاعت، سربلندي اور مسلمانوں ميں اتحاد پيدا کرنے کے سلسلے سے ڈاکٹر طاہر القادري کي کوششيں لا?ئق تحسين ہيں ?

آيت اللہ محمد علي تسخيري نے مزيد کہا : مغربي قوتوں نے ايران کي اسلامي حکومت کو قدامت پسند مولويوں کي حکومت قرار دے کر مذاق اڑايا، مگر علماء نے ثابت کيا ہے کہ ہم علمي، صنعتي اور آرٹ کے ميدان ميں بہت زيادہ ترقي کر چکے ہيں?

تحريک منہاج القرآن کے صدر نے ايران کي اسلامي حکومت کي اتحاد امت کي کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا : امام خميني (رہ ) کي فکر کے مطابق ايران کے علماء اورعوام نے فلسطيني مظلوموں کي حمايت کرکے اتحاد کا مکمل نمونہ پيش کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ايران ميں تمام مسلک کے درميان اتحاد کا ثمر اسلام کي سربلندي اور ملت ايران کي خودانحصاري ہے تاکيد کي : ھم پاکستان ميں نظام مصطف?ي صل اللہ عليہ والہ وسلم قائم کرنے کي جدوجہد ميں مصروف ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ اس وفد ميں الشيخ علي اصغر احدي، ايراني قونصل جنرل محمد حسين اسدي، ڈائريکٹر خانہ فرہنگ ايران لاہور ڈاکٹر عباس فاموري اور ڈاکٹر محمد نجفي شامل تھے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬