19 June 2012 - 18:33
News ID: 4247
فونت
رسا نيوزايجنسي - ماسکو ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرت کا پہلا دور اختتام پذير ہوچکا ہے?
ماسکو مذاکرات ماسکو ميں ايران اورمغرب مذاکرات کا اغاز

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ماسکو ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ 5+1 کے درميان مذاکرت کا اغاز آج صبح ہوا ? ان مذاکرات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے مد مقابل امريکہ، روس، چين، برطانيہ، فرانس اور جرمني کے نمائندے نيز يورپي يونين ميں خارجہ پاليسي شعبے کي سربراہ محترمہ کيھترين ايشٹن ہيں ?

ان مذاکرات کے لئے ايراني وفد اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سيکريٹري سعيد جليلي کي سربراہي ميں ماسکو گيا ہے?

رپورٹ کے مطابق تين سو صحافي ان مذاکرات کو کوريج دے رہے ہيں ، مذاکرت شروع ہونے سے قبل سعيد جليلي نے صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ماسکو مذاکرات مغرب کي نيک نيتي کو پرکھنے کي کسوٹي ہيں اور ان مذاکرات سے ہميں يہ پتہ چل جائے گا کہ مغرب ايران کي ترقي کا مخالف ہے يا موافق ?

سعيد جليلي نے رشيا ٹوڈے سے گفتگو ميں کہا : تہران يہ توقع رکھتا ہے کہ يورينم کي افزودگي سميت اس کے ايٹمي حقوق کو تسليم کيا جائے گا کيونکہ يہ مسئلہ اين پي ٹي معاہدے ميں بڑے واضح اور شفاف الفاظ ميں بيان کيا گيا ہے?

اس سے قبل محترمہ کيتھرين ايشٹن نے سعيد جليلي سے ٹيليفون پررابطہ کرکے کہا : بغداد ميں ايران کي جانب سے 5+1 کو پيش کردہ پکيج پر ماسکو ميں گفتگو ہوگي ?
ياد رہے اس سے قبل بغداد ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ 5+1 کے مذاکرات ہوئے تھے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬