18 October 2009 - 22:40
News ID: 425
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا : ھر وہ پروگرام جس میں جاذبیت پائی جاتی ہے اور مختلف افراد کو جذب کرتی ہے اسلامی دشمنوں کے مخرب اھداف و پروگرام کا مقابلہ کرتی ہے اور اس کو صفحہ ھستی سے مٹا دیتی ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی ، مرجع تقلید آج ظھر کے وقت امام رضا علیہ السلام کے ولادت کے مناسبت سے ہونے والے جشن کا اہتمام کرنے والے کچھ انجمن کے ممبروں سے ملاقات میں دھہ کرامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس بات کی طرف توجہ دیتی چاہیئے کہ تمام دنیا میں مختلف وسائل کے ذریعہ دین کی مخالفت میں مختلف زھریلے پروگرام اور تبلیغات سوء پھیلائے جا رہے ہیں ،اس لیئے دھہ کرامت کے پروگرام کا انعقاد ضروری ہے ۔



انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ ھر زھر کے مقابلہ میں اس کا کاٹ موجود ہے ، بیان کیا : ھر وہ پروگرام جس میں جاذبیت پائی جاتی ہے اور مختلف افراد کو جذب کرتی ہے اسلامی دشمنوں کے مخرب اھداف و پروگرام کا مقابلہ کرتی ہے اور اس کو صفحہ ھستی سے مٹا دیتی ہے ۔


اس مرجع تقلید نے اظھار خیال کیا : ملک کے گوشه و کنار میں جو مسائل پیدا ہو رہی ہیں وہ اهل بیت علیہ السلام کے شان کے مخالف ہے اور یہ بہت کی خطرناک ہے ۔
 

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اظھار خیال کیا : کچھ ایسے افراد ہیں جو نادانی کی وجہ سے یا کوئی خاص غرض کی وجہ سے مذھبی پروگرام کو بے ثمر و بی فائیدہ اور خلاف شرع بتاتے ہیں لازم ہے ایسے افراد سے ہوشیار رہنا چاہیئے تا کہ اس پروگرام سے  سوء استفاده نہ ہو سکے ۔


اس کے بعد انہوں نے کہا : اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کی ضرورت اس وقت ذیادہ ہوتی ہے کہ جب بعض لوگ فکر کرتے ہیں فساد اور برائیوں کے سیلاب کا مقابلہ سوائے امام زمان(عج) کے ظھور کے لئے دعا کے علاوہ کچھ نہی ہے ۔ 
 

حوزه علمیه قم میں فقہ کے درس خارج کے استاد نے اضافہ کیا : مذهبی و دینی پروگرام کا انعقاد سبب بنتا ہے کہ اس کی وجہ سے مایوسی کی حالت ختم ہو اور غیر فعال افراد فعال افراد میں تبدیل ہو جائیں ۔
 

انہوں نے بعض مذھبی سرگرمیوں کو ظاھری اور بعض کو باطی جانا ہے اور اظھار کیا : جشنیں ، سڑکوں کو سجانا ظٓاھری سرگرمی میں سے ہے جس کی رعایت ضروری ہے لیکن ثقافتی بنیادی امور کا انجام پانا  اصلی علاج ہے ۔


حوزه علمیه قم میں فقہ کے درس خارج کے استاد نے بیان کیا کہ مذھبی پروگرام کا انعقاد اس طرح ہونا چاہیئے کہ لوگوں کے روزانہ کی زندگی اس سرگرمیوں سے مطابقت رکھتی ہو اور اظہار کیا : اس بات کی طرف بھی توجہ ہونی چاہیئے کہ ایسے پروگرام کے انعقاد سے لوگوں کے کام میں زیادہ چھٹی کا سبب نہ بنے تا کہ دوسرے نہ کہیں کہ اس طرح کے پروگرام کا فائیدہ چھٹی ہے ۔   


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مذھبی سرگرمیوں میں تجدد لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : نئی تخلیق اور جدید پروگرام سے لوگوں کو خاص کر جوانوں کو متاثر کریں ۔


انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کرنے والے انجمنوں اداروں اور کمیٹی سے چاہا کہ اس طرح کے پروگرام میں عوام کی مداخلت کو بھی مد مظر رکھا جائے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬