26 June 2012 - 18:39
News ID: 4280
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي – رھبر معظم انقلاب اسلامي نے چار فروري 2011 کو جمعہ کے خطبہ دوم ميں مصرکي انقلابي عوام کو راہ انقلاب کے تسلسل کي تاکيد کرتے ہوئے انقلاب اسلامي ايران کے تجربوں سے اگاہ کيا ?
رھبر معظم انقلاب اسلامي

رھبر معظم انقلاب اسلامي حضرت ايت اللہ خامنہ اي نے بڑے حساس اور نازک دور سے گزر گزرتي مصر کي انقلابي عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا : ميں آپ پر اور آپ کي تحريک پر فخر کرتا ہوں? بے شک قوموں کے انقلابات جغرافيائي، تاريخي، سياسي اور ثقافتي تقاضوں پر منحصر ہوتے ہيں اور ہر ملک کي اپني الگ خصوصيات ہوتي ہيں? يہ توقع نہيں کي جا سکتي کہ تيس سال قبل ايران کے عظيم انقلاب کے دوران جو کچھ رونما ہوا بعينہ مصر اور تيونس ميں بھي وہي رونما ہو ليکن کچھ مشترکات بھي ہوتے ہيں جن کے سلسلے ميں ايک قوم کے تجربات دوسري قوموں کے کام آ سکتے ہيں? وہ تجربات جو آج کام ميں آ سکتے ہيں وہ مندرجہ ذيل ہيں؛

1 ? ہر عوامي قيام ميں حقيقي جنگ ارادوں کي جنگ ہوتي ہے? جس فريق ميں بھي پختہ اور راسخ عزم ہو اور جو سختيوں کو برداشت کرے وہي فريق يقيني طور پرفاتح ہے? ہمارا قرآن ہميں درس ديتا اور سکھاتاہے کہ «إنّ الّذينَ قالُوا رَبُّنُااللَّه ثُمَّ استَقامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيهِمُ المَلائِکَه ألَّا تَخافُوا وَ لاتَحزَنُوا وَ أبشِرُوا بِالجَنَّهِ الَّتي کُنتُم تُوعَدونَ»( 3) اورپيغمبر اسلام (ص) سے ارشاد ہوتا ہے کہ «فَلِذلِکَفَادعُوَاستَقِمکَمااُمِرتَ وَ لا تَتَّبِع أهواءَهُم»(4) دشمن طاقت اور فريب کے ذريعہ آپ کے ارادوں کو کمزور کرنے کي کوشش کر رہا ہے? آپ ہوشيار رہيے، آپ کا ارادہ پختہ اور مصمم ہونا چاہيے?

2? آپ کا دشمن آپ کو اہداف کے حصول کے سلسلے ميں مايوس اور نااميد بنانا چاہتا ہے جبکہ اللہ تعالي کا وعدہ ہے کہ «وَنُرِيدُ أَن نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَاسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُالْوَارِثِينَ»(5) اللہ تعالي کے حتمي وعدے پر اعتماد اور يقين رکھيے بيشک جس کے بارے ميں پر بار بار تاکيد ہوئي ہے، ارشاد ہوتاہے کہ وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (6).

3 آپ کا دشمن اپني سيکورٹي کے افراد کو مسلح کرکے آپ کے مقابلے پر بھيج رہا ہے تاکہ بد امني اور افرا تفري پھيلا کر عوام کو تھکا دے? ان سے ہراساں نہ ہوں? آپ کي طاقت حکومتي آلہ کاروں سے کہيں زيادہ ہے? آپ اس وقت اس مرحلے ميں داخل ہو گئے ہيں ، جس مرحلے ميں پيغمبروں اور اولياء خدا کے پہنچ جانے کے بعد اللہ تعالي نے فرمايا کہ «يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَىالْقِتَالِ إِن يَکُن مِّنکُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُواْ مِئَتَيْنِ وَإِنيَکُن مِّنکُم مِّئَةٌ يَغْلِبُواْ أَلْفًا مِّنَ الَّذِينَ کَفَرُواْ بِأَنَّهُمْقَوْمٌ لاَّ يَفْقَهُونَ»(7) آپ اپنے جوانوں کے ذريعہ اور اللہ تعالي پر بھروسہ و اعتماد کرتے ہوئے ہر قسم کي بد امني و ہرج و مرج پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہيں?

4 ? سامراجي اوربڑي طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لئےقوموں کا سب سے اہم اور بڑا ہتھيار اتحاد و يکجہتي ہے? آپ کا دشمن مختلف حيلوں سے آپ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دينے کي کوشش ميں مصروف ہے? تفرقہ والي باتوں کو سامنے لانا، انحرافي نعرے بلند کرنا، خائن صدر کے جانشين کے طور پر غير قابل اعتماد ،خراب مشکوک افراد کا نام پيش کرنا ، يہ سب اختلاف پھيلانے کے عزائم کا مظہر ہے? آپ دشمن کے ہاتھوں بکے ہوئے عناصر سے ملک کي نجات اور دين کے محور پر اپنے اتحاد کو قائم رکھيے? «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا»(8)

5 ? امريکہ اور مغربي ممالک کي سياسي چالوں اور گمراہ کن بيانات پر بھروسہ نہ کيجئے? يہ لوگ کل تک اسي بد عنوان حکومت کي پشت پناہي کر رہے تھے اور اب اسے بچانے سے مايوس ہو گئے ہيں تو قوموں کے حقوق کا دم بھر رہے ہيں? وہ اس کي آڑ ميں آلہ کاروں کي جگہيں تبديل کرنے اور اپنے افراد کو نئے نئے روپ ميں آپ پر مسلط کرنے کي کوشش کر رہے ہيں? يہ قوموں کے شعور و فہم کا مذاق اڑانا ہے? آپ انہيں ٹھکرا ديں اور مکمل طور پر آزاد، عوامي اور اسلام کے پابند نظام کي تشکيل سے کم کسي چيز پر رضامند نہ ہوں?

6 ? علماء اسلام اور جامع? الازھر اپنا کردار نماياں طور پر ادا کريں جن کا ماضي درخشاں اور جن کي کارکردگي زباں زد خاص وعام ہے ? جن عوام نے مسجدوں اور نماز جمعہ سے اپني تحريک کا آغاز کيا ہے اور جن کي زبان پر اللہ اکبر کے نعرے ہيں، علماء کرام سے انہوں نے بڑي اميديں وابستہ کر رکھي ہيں اور يہ توقعات بے جا بھي نہيں ہيں?

7 مصري فوج ، جسے صہيوني دشمن کے خلاف کم سےکم دو جنگوں ميں شرکت کا افتخار حاصل ہے، اسےآج بہت بڑا تاريخي امتحان در پيش ہے? دشمن اسے عوام کا سر کچلنےکے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے? اگر خدانخواستہ ايسا ہو گيا تو اتنا بڑا الميہ رونما ہوگا جو ناقابل تلافي ہوگا? مصري فوج سے مصري عوام کو نہيں بلکہ صہيونيوں کو ہرساں ہونا چاہيے ، مصري فوج کے اہلکار خود بھي مصري عوام کا حصہ اور اسي قوم کے فرزند ہيں لہذا سرانجام وہ عوام سے جا مليں گے اور يہ اچھا اورشيريں تجربہ ايک بار پھر مصر ميں دہرايا جائے گا?

8 امريکہ تيس سال سے مصري عوام کے خلاف ضمير فروش حکام کي مدد اور پشت پناہي کرتا رہا ہے ليکن اب اس پوزيشن ميں نہيں ہے کہ مصر کے معاملے ميں ثالث کي حيثيت سے ميدان ميں آئے? اس سلسلے ميں امريکہ کے ہر اقدام اور ہر سفارش کو شک کي نگاہ سے ديکھنا چاہيے اور اس پر اعتماد نہيں کرنا چاہيے?

عزيز بھائيو اور بہنو! يہ ہمارے تجربات ہيں اور ميں آپ کا مسلمان بھائي ہونے کي حيثيت اور اپني ديني ذمہ داري کي بنياد پر ان تجربات کو آپ کے سامنے پيش کر رہا ہوں? دشمن کے تبليغاتي اور نشرياتي ادارے ہميشہ کي طرح يقينا شور و غل برپا کريں گے کہ ايران مداخلت کرنا چاہتاہے، مصر کو شيعہ بنانا چاہتا ہے، ولايت فقيہ کے نظريے کو مصر ميں بھي پھيلانا چاہتا ہے، وغيرہ وغيرہ ? يہ لوگ تيس سال سے جھوٹے پروپيگنڈے کرتے رہے ہيں تاکہ مسلمان قوميں ايک دوسرے سے دور اور امداد باہمي سے محروم رہيں? ان کے خريدے ہوئے افراد بھي يہي باتيں دہراتے ہيں? «يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا وَلَوْ شَاءَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْوَمَا يَفْتَرُونَ»(9) ان سازشوں کے پيش نظر ہم اپنے ان فرائض کو ہرگز نظر انداز نہيں کر سکتے جو اسلام نے ہمارے دوش پر عائد کئے ہيں? و الله من وراء القصد.

واستغفرالله لي و لکم.

اللہ نيتوں سے آگاہ اور واقف ہے? ميں اپنے اور آپ کے لئے اللہ تعالي سے مغفرت اوربخشش کا طلبگار ہوں??

???????????????????????????????????????????????
1) احزاب: 1
2) شمس: 1
3) فصلت:30
4)شورا: 15
5) قصص: 5
6) حج:40
7) انفال:65
8) آل عمران: 103
9) انعام: 112
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬