19 October 2009 - 17:53
News ID: 429
فونت
خود کش ٹروریسٹ حملہ میں :
رسا نیوزایجنسی – صوبہ سیستان و بلوچستان میں خود کش ٹروریسٹ حملہ میں کچھ شیعہ اور سنی جن میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل بھی تھے شھید کردئےگئے
صوبہ سیستان و بلوچستان میں کچھ شیعہ اور سنی شھید کردئےگئے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی مطابق،  صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک ٹروریسٹ  کی جانب سےانجام دئے گئےخود کش حملہ میں کچھ شیعہ اور سنی جن میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل اورقبیلوں کے سردار بھی تھے شھید کردئےگئے.

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیانہ میں ذکر کیا ہے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقہ کی سکوریٹی اور حفاظت کی ذمہ داری سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کئے جانے اور8 سالہ دفاع مقدس کے یادگارایک جنرل کے منصوب کئے جانےکےسبب طاغوتی طاقتوں کے ھاتھوں بکے ہوئے کچھ مزدور ھاتوں نے جو اس علاقہ میں امنیت پسند نہی کرتے انہوں نے اس خود کش حملہ میں کچھ شیعہ اور سنی جن میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل اورقبیلوں کے سردار بھی تھے شھید کرڈالے.

اس بیانیہ میں ایا ہے کہ اس میں شک نہی کہ یہ حملہ ضد بشر، ضدانسانیت اور وحشیانه اقدام بیگانوں کی شیطانی چال اور مقاصد کے پورا ہونے اور انقلاب ونظام جمھوری اسلامی کی دیرینہ دشمنی و شیعه و سنی کے درمیان موجودہ اتحاد کو توڑنے اورعلاقہ کے امنیتی معاملات کو سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کئے جانے کی بناء پر انجام دیا گیا ہے تاکہ بافھم عوام سے انتقام لیا جاسکے . 
 
اس بیانہ میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں امنیت فراھم کرنے میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی کچھ کارکردگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئےتذکرہ کیا گیا ہے : سپاه پاسداران انقلاب اسلامی اس تین دھہ میں دینی اور انقلابی تعلیمات کی تاسی کرتے ہوئے ملت ایران کےدشمنوں سے مقابلہ کرنے میں ھمیشہ پیش قدم اور ایران اسلامی کی ترقی میں ھر ممکنہ کوشش کی ہے.


اس بیانیہ میں سردار جنرل نورعلی شوشتری ، دیگر جنرل اور کچھ قبیلوں کے سرداروں کے شھید کئے جانے پہ اظھار افسوس کیا گیا ہے.

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬