ايک لبناني سني عالم دين :
رسا نيوزايجنسي – عمل تحريک لبنان کے سربراہ نے حزب اللہ لبنان کوخلع اسلحہ کرنے کو مشکوک بتاتے ہوئے اسے امريکا اورغاصب صھيونيت اسرائيل کي فري خدمت جانا ?

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، عمل تحريک لبنان کے سربراہ ، شيخ زهير الجعيد نے ايک نيوز ايجنسي کو ارسال کردہ پيغام ميں حزب اللہ لبنان کوخلع اسلحہ کرنے کو امريکا اوراسرائيل کي فري خدمت جانا ?
شيخ زهير الجعيد نے تاکيد کي : ھم تمام لبناني حکام سے درخواست کرتے ہيں کہ ملک کي مشکلات کو بنيادي طور سے ختم کرنے کي کوشش کريں ، اور بلوائيوں کے ساتھ سختي سے پيش ا?کر ملک کے بحران کا خاتمہ ديں ?
انہوں نے لبنان ميں بڑھتي ہوئي نا امني کے سلسلے ميں خدشات کا اظھار کرتے ہوئے کہا : راستوں کا بند کيا جانا ، اسلحے ليکر چلنا ، رعب و وحشت پھيلانا مکمل طورسے محکوم ہے اور لبناني علماء وعقلاء سے ھماري درخواست ہے کہ عوام کو امن کي دعوت ديتے ہوئے سڑکوں پر ھنگامہ مچانے سے روکنے کي کوشش کريں اور بلوے واسلحہ کے استعمال سے جو خود ان کے لئے نقصان دہ ہے پرھيز کرنے کي دعوت ديں ?
عمل تحريک لبنان کے سربراہ نے حزب اللہ لبنان کوخلع اسلحہ کرنے کو امريکا اور غاصب صھيونيت اسرائيل کي فري خدمت جانا اور کہا : مزاحمت لبنان سے خلع اسلحہ کا مطالبہ مشکوک اور اسلام دشمن امريکا وغاصب صھيونيت کي فري خدمت شمار کي جاتي ہے ، حتي لبنان کي 33 روزہ جنگ ميں اسرائيل کي جانب سے بڑے پيمانے پر تباھي مچانے والے استعمال کردہ اسلحہ سے بھي کہيں زيادہ خطرناک ہيں ?
شيخ زهيرالجعيد نے مزيد کہا : تعصب اميز زبان سے گفتگو، مسلکي نعرہ اور بعض افراد کي جانب سے نازيبا کلمات کا استعمال اسلامي اتحاد ويکجہتي کے مخالف ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے