حجت الاسلام راجہ ناصرجعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري نے تاکيد کي کہ عالم اسلام ، پاکستان اورملت جعفريہ کے مسائل و مشکلات سے لاتعلق نہيں رہ سکتا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام راجہ ناصرجعفري نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي کابينہ کے اجلاس ميں جو مرکزي سيکرٹريٹ اسلام آباد ميں گذشتہ شب منعقد ہوا تاکيد کي : مجلس وحدت مسلمين پاکستان عالم اسلام کي سربلندي اور وطن عزيز کے استحکام کے لئے ميدان ميں اتري ہے?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ايم ڈبليو ايم امت مسلمہ کي صفوں ميں اتحاد کو فروغ دينے کے ساتھ ساتھ پاکستانيت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اظھار کيا : ملت جعفريہ کے مسائل و مشکلات سے غافل رہنا ہمارے لئے نا ممکن ہے کيوں کہ مجلس وحدت مسلمين پاکستان حجت الاسلام شہيد عارف حسين حسيني کي فکر اور ادھورے خوابوں کي تکميل کے لئے کوشاں ہے?
انہوں نے مزيد کہا : حجت الاسلام شہيد عارف حسين حسيني نے فرمايا تھا کہ ہماري تين حيثيتوں سے تين ذمہ دارياں ہيں? اول ہم مسلمان ہيں لہ?ذا عالم اسلام کے مسائل سے غفلت نہيں برت سکتے، ثانياً ہم پاکستاني ہيں اپنے ملک کي نظرياتي و جغرافيائي سرحدوں کي حفاظت اس کي سالميت اور خودمختاري کو يقيني بناتے ہوئے اسے ايک اسلامي فلاحي رياست بنانے کے لئے کوشاں رہنا ہماري ذمہ داري ہے اور تيسرا ہمارا تعلق مکتب اہل بيت سے ہے لھذا اھلبيت علھيم السلام کے مقاصد کي تکميل کريں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے