رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ جوانان چودہ فروری بحرین نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے دن نائجیریا میں اس کی ملک کی فوج کی جارحیت کے نتیجہ میں شھید ہونے والے شیعوں کے گھرانے کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے: شھداء اربعین کا خون نہ فقط ضائع نہ جائے گا بلکہ اس بات کا باعث ہوگا کہ شجر اسلام کی بنیادیں محکم ہوں اور اس کی شاخیں آسمان کی بلندیوں تک پہونچ جائیں ۔
علمائے بحرین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شھدائے نائجیریا کا طاھر خون انسانیت کو درس استقامت اور دفاع حق دیتا ہے کہا: طاغوتوں اور مفسدوں کی مخالفت کے باوجود الھی شعائر کے تحفظ کے لئے فداکاری جاری رہے گی ۔
واضح رہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے دن نائجیریا میں شیعوں کے اجتماع پر اس ملک کی فوج کے جارحانہ حملہ میں ۴۰ سے زیادہ شیعہ شھید اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوگئے ، امسال اربعین کی عزاداری اس ملک کے شیعہ رھنما اور اسلامی تحریک نائجیریا کے جنرل سکریٹری آیت اللہ شیخ زکزکی کی آزادی کے مظاھرہ کے ساتھ منعقد کی گئی تھی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۷