20 December 2018 - 01:11
News ID: 439410
فونت
مصری مفتی نے عالمی یوم عربی کی تقریب سے خطاب میں قرآن کو عربی زبان کی اہمیت میں اہم ترین وجہ قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی العین مصر سے رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم عربی کے حوالے سے منعقدہ جشن میں مصر کے مفتی شوقی اعلام نے کہا : بلاشبہ عربی زبان کی اہمیت قرآن مجید کی وجہ سے ہے اور اس زبان کی حفاظت ایک قومی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شوقی اعلام نے عربی زبان کو تاریخ اور قدیم ترین زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس زبان کو قرآن مجید کی وجہ سے اکثر لوگ جانتے یا سمجھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اٹھارہ دسمبر کو عالمی یوم عربی کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور اقوام متحدہ میں بھی عربی زبان کو رسمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬