23 December 2018 - 18:47
News ID: 439437
فونت
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے، انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے، انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا تاہم گزشتہ روز ٹرائل کورٹ نے عابدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل سابق سینیٹر کی 2 مزید مقدمات میں بھی ضمانت منظور ہوچکی ہے، فیصل رضا عابدی کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، 19 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ملزم کی توہینِ عدالت کیس میں معافی کو منظور کرتے ہوئے ازخود نوٹس خارج کردیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر نے ایک ویب ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران عدلیہ اور چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬