26 December 2018 - 13:22
News ID: 439445
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : غیرملکی دباو کے باوجود ایرانی قوم تمام سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کرےگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں نئے سال کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر خطاب میں ایران کی توانائیوں سے امریکہ کے خوفزدہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکی حکمران خطے میں ایران کو اپنے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اسی لئے وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں طاقتور نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جب بھی ایرانی قوم اور نظام کوئی بڑا قدم اٹھائے تو امریکہ ہمارا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں کود پڑتا ہے۔ امریکی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور غیرملکی دباو کے باوجود ایرانی قوم تمام سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کرےگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : نئے سال کے بجٹ کو ایسے وقت پیش کررہے ہیں جب کئی ماہ سے ایران کو امریکی دباو اور اس کی ظالمانہ پابندیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے خطے اور عالمی سطح پر امریکہ کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایرانی قوم ماضی کی طرح امریکہ کے تمام منصوبوں کو استقامت اور پائداری کے ساتھ ناکام بنا دیگی ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے بیان کیا : امریکی سازشوں کا اصل مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے طاقتور نظام کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امریکی پابندیوں نے نہ صرف براہ راست ایرانی قوم کو نشانہ بنایا ہے بلکہ اس سے علاقائی اقوام اور عالمی کمپنیاں بھی متاثر ہورہی ہیں اور یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مرحوم آیت اللہ شاہرودی کی وفات پر حوزات علمیہ ، مراجع عظام ، پارلیمنٹ کے نمائندوں اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے نئے عیسوی سال اور حضرت عیسی علیہ السلام  کی مناسبت سے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی (ع) کا کل، آج اور مستقبل میں خیر و برکت کا باعث ہے اور وہ حضرت امام مہدی موعود کے ظہور کے وقت ظاہر ہوں گے اور ہم مسلمان حضرت عیسی علہیہ السلام پر سلام بھیجتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬