30 December 2018 - 13:15
News ID: 439487
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ۹ دی کی سالگرہ کی مناسبت سے شاندار ریلی نکالی گئی و تقریبات منعقد کئے گئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ۳۰ دسمبر ۹ دے ماہ کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔

اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی سامراجی عناصر خاص طور سے امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔

تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ریلی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے خطاب کی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امام حسین (ع) اسکوائر پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۳۰ دسمبر ۹ دے ماہ کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ کی کشمکش کے بعد ایران کی قوم نے باالآخر ۳۰ دسمبر ۹ دے ماہ کو اندرونی اور بیرونی فتنہ انگیزیوں اور شرپسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اسی وجہ سے اسلامی انقلاب کے ۴۰ سالہ دور میں ہمیشہ اندرونی او بیرونی بحرانوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پالیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ریلی میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اور ایران کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج کی یہ تاریخ ۳۰ دسمبر۲۰۰۹  کو اس سازش کی یاد دلاتی ہے جسے ایران کی غیور، باغیرت اور انقلابی قوم نے اپنی ہوشیاری، آگاہی اور بصیرت افروز اقدامات سے ناکام بنا دیا اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچارکردیا ۔

کیونکہ  دشمن اس بار ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر ایران کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں اسے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور ایرانی قوم ایک بار پھر سے سرخرو ہوئی۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اسلام دشمن عناصر ہر چند مدت اسلامی انقلاب کو نقصان پہوچانے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۲۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬