22 August 2012 - 23:35
News ID: 4467
فونت
پاکستان:
رسا نيوزايجنسي – عالمي يوم القدس مظاھرے ميں شريک ہونے والے افراد کي بس پرکراچي ميں ہونے والے بم دھماکہ کي ايف آئي آر کراچي کے گلشن اقبال تھانہ ميں جمع کردي گئي?
امريکي قونصلر پر ايف آئي آر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، عالمي يوم القدس مظاھرے ميں شريک ہونے والے افراد کي بس پرکراچي ميں ہونے والے بم دھماکہ کي ايف آئي آر امريکي قونصلر مچل ڈوڈمين (Michael Dodman) کے خلاف ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي ڈويژن کے رہنما مولانا صادق رضا تقوي، مولانا منور علي نقوي اور آئي ايس او کراچي ڈويژن کے رکن مولانا عقيل موسي?، ڈويژنل رہنما قاسم نقوي، اسد عباس کي موجودگي ميں درج کرادي گئي ?

اس رپورٹ کے مطابق بم دھماکہ ميں شہيد ہونے والے امتياز علي کے چچا زاد بھائي، نواز علي کي مدعيت ميں ايف آئي آر تحرير کرائي گئي، جس ميں امريکي قونصلر مچل ڈوڈمين (Michael Dodman) سميت ديگر مقامي افراد کو ملزم نامزد کيا گيا ہے ?

گلشن اقبال تھانہ کراچي ميں ڈيوٹي پر موجود ايس ايچ او نے ابتداء ميں ايف آئي آر درج کرنے ميں تردد سے کام ليا اور في الفور اعل?ي حکام سے رابطہ قائم کيا، بعد ازاں ڈي ايس پي الطاف حسين نے ايف آئي آر درج کرتے ہوئے مشاورت کے بعد اس پر عمل کرنے کا وعدہ کيا ?

مولانا صادق رضا تقوي نے صحافيوں سے گفتگو ميں يہ کہتے ہوئے کہ ملکي سلامتي اور پاکستان ميں امن و امان کے قيام کے لئے آج ہم نے دہشت گردوں کے اصل مرکز کے خلاف ايف آئي آر کي درخواست جمع کرائي ہے کہا : پاکستان کو ہر قسم کي دہشت گردي سے آزاد کرنے ميں سب سے پہلے امريکي سفيروں کے خلاف اقدامات کي ضرورت ہے ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي ڈويژن کے رہنما نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اگر پاکستان سے دہشت گردي کا خاتمہ کرنا ہے تو ہميں پورے پاکستان ميں موجود امريکي سفيروں کو اپني سرزمين سے باہر نکالنا ہوگا کہا : اگراس ايف آئي آر پر عمل نہ ہوا تو ہم کورٹ سے ايف آئي آر کاٹنے کے لئے رابطہ کريں گے تاھم اس سلسلے ميں ہماري ٹيم ايڈووکيٹ تصورحسين کي سربراہي ميں کام کر رہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬