01 September 2012 - 14:54
News ID: 4504
فونت
رہبرمعظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے پاکستان کے صدرجمھوريہ سے ملاقات ميں دہشت گردي سے مقابلہ ميں ناوابستہ تحريک کي تمام ظرفيتوں سے استفادہ کي تاکيد کي ?
رہبرمعظم انقلاب اور پاکستان کے صدرجمھوريہ

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے پاکستان کے صدرجمھوريہ آصف علي زرداري کے ساتھ ملاقات ميں دہشت گردي کو علاقائي قوموں پر مسلط کردہ مغربي ممالک کي گہري سازش قرارديتے ہوئے فرمايا: امريکہ اور مغربي ممالک جہاں پاؤں رکھتے ہيں وہاں وہ بحران، بدامني ،شر اور فساد ليکرجاتے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دہشت کا مقابلہ کرنےکے لئے ناوابستہ تحريک کي ظرفيت سے استفادہ کو ضروري قرار ديتے ہوئے فرمايا: ہميں تسلط پسند طاقتوں کي منہ زوري کا مقابلہ کرنے کے لئے ذمہ داري کا احساس اور ان کے خلاف قيام کرنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پاکستان کي مؤمن ، مسلمان اور باثقافت قوم کے بارے ميں ايراني قوم کي مثبت نگاہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: ميں اللہ تعالي کي مدد سے پاکستان پر مسلط کردہ مشکلات کے خاتمہ کا اميدوار ہوں?

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے بھي دونوں قوموں کے باہمي روابط کو عميق اور برادرانہ قرار ديا اور باہمي تعلقات کو فروغ دينے کے لئے اسلام آباد کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اتحاد و يکجہتي اور استقامت کے بارے ميں آپ کے حکيمانہ خيالات اور نظريات کي ہم مکمل حمايت کرتے ہيں?

پاکستان کے صدر نے ناوابستہ تحريک کے اجلاس کو کامياب اور مؤفق منعقدکرنے پر ايران کي تعريف کرتے ہوئے کہا: اس اجلاس نے دنيا پر واضح کرديا ہے کہ اپني مشکلات کو کس طرح حل کرنا چاہيے?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬