01 September 2012 - 15:51
News ID: 4507
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي ايران نے لبنان کے صدر سے ملاقات ميں لبنان کوعلاقہ کا انتہائي اہم اور حساس ملک بيان کيا ?
قائد انقلاب اسلامي اور لبنان کے صدر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے لبنان کے صدر مشل سليمان سے ملاقات ميں لبنان کو علاقے کا انتہائي اہم اور حساس ملک قرار ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے لبناني صدر سے اپني گفتگو ميں کہا : بيروني طاقتيں علاقے کے بعض ملکوں کي مشکلات اور مسائل کے لبنان ميں سرايت کر جانے کے خواہاں ہيں، چنانچہ لبنان کے مختلف قبائل اور جماعتوں کي ہمدلي و باہمي تعاون اور اسلامي مزاحمت کي اسٹريٹيجي پر ان کا اعتماد ان سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے لبنان کي اہميت پر روشني ڈالتے ہوئے فرمايا : اس ملک کے رہنماؤں نے شاندار کارکردگي کا مظاہرہ کيا ہے اور مسلکي و قبائلي تفرقہ انگيزي کا پائيداري سے مقابلہ کرکے اور اسلامي مزاحمتي تحريک کي حمايت کے ذريعے اپني متعدد مشکلات کو خوش اسلوبي سے حل کيا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے لبنان ميں جاري قومي مذاکرات کو صائب حکمت عملي سے تعبير کيا اور فرمايا : لبنان کے اندر اور باہر بعض عناصر اپنے ذہنوں ميں کچھ سازشوں کو پروان چڑھا رہے ہيں ليکن آپ، وزير اعظم اور پارليمنٹ کے اسپيکر مسائل کو بہت مناسب انداز ميں نمٹا رہے ہيں اور آپ حضرات کي يہ ہمفکري اسي طرح قائم رہني چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے شام ميں ہر طرح کي بيروني مداخلت کي مخالفت کرتے ہوئے فرمايا : شام کے مسئلے کي واحد راہ حل غير ذمہ داري کا ثبوت دينے والے گروہوں کو اسلحے کي ترسيل کا روکا جانا ہے?

اس ملاقات ميں لبنان کے صدر مشل سليمان نے تہران ميں ناوابستہ تحريک کے کامياب اجلاس پر اظہار تشکر کيا اور لبنان ايران تعاون کو مزيد فروغ دينے پر زور ديا?

انہوں نے اميد ظاہر کي کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي قيادت ميں ناوابستہ تحريک مختلف مسائل منجملہ مسئلہ فلسطين کے سلسلے ميں موثر اور عملي نتائج پيش کرنے ميں کامياب ہوگي?

لبنان کے صدر نے ملک کے حالات اور اسٹريٹيجک دفاعي مذاکرات کي تفصيلات بيان کيں اور کہا : ہمارا موقف يہ ہے ملک کو اسلامي مزاحمتي تحريک کي ضرورت ہے اور حکومت لبنان مذاکرات اور افہام و تفہيم کا ماحول فراہم کرکے بيروني کشيدگي کو سرحدوں کے باہر ہي روکے رکھنے کے لئے پرعزم ہے?

جناب مشل سليمان نے شام کے مسائل کے بارے ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا : لبنان، شام ميں ہر بيروني مداخلت کے خلاف ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ شام کے جملہ مسائل مذاکرات کے ذريعے حل ہونا چاہئے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬