01 September 2012 - 16:16
News ID: 4509
فونت
رہبر انقلاب کي عراقي وزيراعظم سے ملاقات ميں؛
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عراقي وزيراعظم سے ملاقات ميں عالمي اور علاقائي مسائل ميں موثر کردار کے لئے عرب ليگ اور ناوابستہ تحريک سے بھرپور استفادہ کئے جانے پر زور ديا?
رہبر انقلاب اسلامي اورعراقي وزيراعظم

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے عراقي وزيراعظم نوري مالکي سے ملاقات ميں ناوابستہ تحريک کو سياسي اقدام کے ذريعے شام کے بحران کے حل ميں بنيادي کردار ادا کرنے پر زور ديا ?

آپ نے فرمايا: ايران ناوابستہ تحريک کے صدر کي حيثيت سے اور عراق عرب ليگ کے چيئر مين کي حيثيت سے شام کے بحران سميت علاقے کے تمام مسائل ميں موثر مثبت کردار ادا کرسکتے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عراق کے وزير اعظم سے ملاقات ميں شام ميں شيعہ سني لڑائي ظاہر کرنے کے لئے دشمنوں کے پروپيگنڈوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: شام کے بحران کي حقيقت يہ ہے کہ امريکا اور بعض ديگر طاقتوں کي کمان ميں، بعض حکومتوں کي طرف سے، علاقے ميں اسرائيل مخالف مزاحمت کے خلاف صيہونيت کي جنگ لڑي جارہي ہے?

آپ نے عراق کے مسائل کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا : اسلامي جمہوريہ ايران عراق کي پيشرفت اور طاقت کو اپنے فائدے ميں سمجھتا ہے اور دونوں ملکوں کے روابط علاقے ميں مثالي ہوسکتے ہيں?

رہبر انقلاب اسلامي نے مزيد کہا: علاقے کے ممالک اور عراق کے اندر موجود گروہوں کو جان لينا چاہئے کہ امريکي قابل اعتماد حليف نہيں ہوسکتے اور جب بھي وہ ضروري سمجھيں گے اپنے تمام وعدوں کي خلاف ورزي اور مقابل فريق سے خيانت کريں گے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬