01 September 2012 - 16:50
News ID: 4511
فونت
رہبر انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - رہبر انقلاب اسلامي نے انڈونيشيا کے نائب صدرسے ملاقات ميں بعض طاقتوں کو اسلامي ممالک ميں مسلکي تفرقہ اور اختلافات پھيلانے کے درپہ جانا ?
رہبر انقلاب اسلامي اور انڈونيشيا کے نائب صدر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيدعلي خامنہ اي نے انڈونيشيا کے نائب صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو ملاقات ميں خبردار کيا کہ بعض طاقتيں اسلامي ممالک ميں تفرقہ اور اختلافات پھيلانا چاہتي ہيں?

رہبر انقلاب اسلامي نے ناوابستہ تحريک کے اصولوں، اور اس کي صلاحيتوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا : اس تحريک کے بانيوں کا مقصد صرف ايک نمائشي تنظيم کا قيام نہيں تھا بلکہ ايک موثر اور متحرک تحريک کا قيام ان کا مقصد تھا اور آج اس مقصد کے احيا کي ضرورت ہے?

آپ نے فرمايا : انڈونيشيا سميت جو اس تحريک کے بانيوں ميں سے ہے، تحريک کے رکن تمام ملکوں کو چاہئے کہ باہمي تعاون سے تحريک کي صلاحيتوں کو اجاگر کريں اور علاقائي نيز بين الاقوامي مسائل ميں موثر کردار ادا کريں?

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مذہبي تصادم بالخصوص شيعہ اور سني مسلمانوں کے درميان تفرقہ اندازي کو خطرناک سازش قرار ديا اور فرمايا : اس قسم کے کام بعض طاقتوں کي حمايت اور ان کے زرخريد عناصر کے توسط سے انجام پاتے ہيں ?

آپ نے مزيد فرمايا : القاعدہ اور طالبان علاقے ميں امريکا کے اتحاديوں کي حمايت سے وجود ميں آئے ہيں اور امريکا ان کے مقابلے کے بہانے پاکستان اور افغانستان پر بمباري کررہا ہے ليکن اس کا اصل مقصد دھشت گردوں کا خاتمہ نہيں بلکہ ان مسلمان ملکوں پر اپنا تسلط جمانا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬