02 September 2012 - 19:11
News ID: 4518
فونت
رسا نيوزايجنسي – شيعہ علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کوئٹہ دھشت گردي کي مذمت کي ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ارسال کردہ بيانيہ ميں کوئٹہ دھشت گردي کے نتيجہ ميں مارے جانے والے مومنين کے اھل خانہ سے ھمدري کا اظھار کيا ?

اس بيان کا تفصيلي متن يہ ہے :

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجي ميں دہشت گردي اور ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات ميں سات افراد کي شہادت اور متعدد کے زخمي ہونے اور سانحات کے بعد پائي جانے والي کشيدگي پر شديد ردعمل کا اظھار اور تين روزہ سوگ کا اعلان کيا جاتا ہے ?

ابھي گذشتہ روز کے سانحہ جس ميں ايڈيشنل سيشن جج سيد ذوالفقار حسين نقوي ، ان کے گن مين اور ڈرائيور کي شہادت پر قوم سوگوار تھي کہ اگلے روز دو اور واقعات ميں درجنوں خاندانوں کو اپنے پياروں کے لاشے اٹھانے پڑے ?

تسلسل کے ساتھ رونما ہونے والے ان واقعات سے صاف ظاہر ہے کہ رياست اور حکومت عوام کو جاني و مالي تحفظ فراہم کرنے ميں مکمل طور پر ناکام ہے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب نہيں کيا جارہا ، عوام کو اصل حقائق سے بے خبر رکھا جارہا ہے اور عملاً دہشت گردوں کا راج ہے?

کوئٹہ، کراچي، پاراچنار، گلگت ، چلاس، کوہستان، لولوسر (ٹھنڈا پاني) ہو يا ملک کے ديگر علاقے ملک کا گوشہ گوشہ بدامني، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردي کي وجہ سے غم و اندوہ اور حسرت و ياس کي تصوير بنا ہوا ہے اور عوام ميں شديد احساس عدم تحفظ سے ان کے صبر کا پيمانہ لبريز ہوتا دکھائي دے رہا ہے?

اس انتہائي گھمبير صورت حال ميں دہشت گردوں کے حوصلہ بڑھ گئے ہيں اور انہيں آئين، قانون اور روايات و اخلاقي اقدار ميں سے کسي چيز کي پرواہ نہيں ، پاکستان کو قاتلستان ميں تبديل کرديا گيا ?

ان دلخراش واقعات کے باوجود دہشت گردي سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہيں کئے جارہے اور نہ ہي عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کي کوشش کي جارہي ہے?

کوئٹہ ہزارگنجي کے سانحات ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين سے دلي دکھ اور تعزيت کا اظہار ونيز زخميوں کي جلد صحت يابي کي دعا ہے اور شيعہ علماء کونسل بلوچستان کے اھل کاروں سے تاکيد ہے کہ وہ متاثرہ خانوادوں سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے زخميوں کے علاج معالجے ميں ضروري تعاون کريں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬