06 September 2012 - 16:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4527
فونت
لکھنؤ ميں :
رسا نيوزايجنسي – اردو ميڈيا گلڈ نے امام جعفر صادق عليہ السلام اور ماڈرن سائنس سمينار انفارميشن ڈائرکٹريٹ کے آڈيٹوريم ميں منعقد کيا ?
امام جعفر صادق اور ماڈرن سائنس سمينار منعقد امام جعفر صادق اور ماڈرن سائنس سمينار امام جعفر صادق اور ماڈرن سائنس سمينار منعقد امام جعفر صادق اور ماڈرن سائنس سمينار منعقد امام جعفر صادق اور ماڈرن سائنس سمينار منعقد امام جعفر صادق اور ماڈرن سائنس سمينار منعقد

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، اردو ميڈيا گلڈ نے کل يوم اساتذہ کے موقع پرامام جعفر صادق عليہ السلام اور ماڈرن سائنس سمينار، انفارميشن ڈائرکٹريٹ کے آڈيٹوريم ميں منعقد کيا، جس ميں تقريباً 1300 سال قبل مدينہ منورہ ميں امام جعفر صادق عليہ السلام کے توسط قائم شدہ درسگاہ ميں ديني تعليم کے علاوہ سائنس کي تعليم ديئے جانے کا تذکرہ کيا گيا ?

اس سمينار ميں طبي حلقہ تعليم ميں عمدہ تعليمي خدمات کے لئے پدم شري پروفيسر ڈاکٹر مہدي حسن و مرکزي اسکول گومتي نگر کي معلمہ اوشا اپادھيائے، لامارٹ کالج کي سابق معلمہ تمنا رضا، کرامت گرلس کالج کي ڈاکٹر رخسانہ نکہت لاري، ڈاکٹر نور خان، ڈاکٹر قدسيہ پروين، ممتاز ڈگري کالج کے ڈاکٹر عبدالرحيم، بي بي ڈي يونيورسٹي کے ڈاکٹر سيد محمد کامل رضوي، اِرم يوناني ميڈيکل کالج کے محمد ثاقب، ارم کالج اندرا نگر کي عزرہ ياسمين، راجہ جي پورم برانچ کے اطہر نسيم، نيو سينٹ جونس کالج کي نور فاطمہ، ديپک ديکشت، ليڈي فاطمہ چلڈرينس اکيڈمي کي عصمت سيدہ شفق، شيعہ ڈگري کالج کے فدا حسين انصاري سميت تقريباً ديگر 50 اساتذہ اور معلمات کو عمدہ تعليمي خدمات کے لئے سي ڈي او سيتاپور و ايڈمنسٹريٹر شيعہ سينٹرل وقف بورڈ مسٹر شاہد منظر عباس رضوي نے اعزاز سے نوازا?

سي ڈي او سيتاپور و ايڈمنسٹريٹر شيعہ سينٹرل وقف شاہد منظر عباس رضوي نے يہ کہتے ہوئے کہ آج کے دَور ميں ائمہ عليھم السلام کي تعليمات کو سمجھنے کي ضرورت ہے کہا: آج پوري دنيا ميں سائنس پر بحث اور اس کي ايجاد پرريسرچ ہورہي ہيں?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام جعفر صادق عليہ السلام نے آج سے تقريباً 1300 سال قبل اپني درسگاہ ميں ديني تعليم کے ساتھ سائنس کي تعليم دے کر يہ پيغام ديا کہ دين کي تعليم کے ساتھ ساتھ جديد تعليم کو بھي سمجھا جانا ضروري ہے کہا: جہاں اماموں کي سيرت سے ملک، مذہب اور انسانيت کے لئے شہيد ہونے کا درس ملتا ہے وہيں سائنس، حساب وغيرہ کي تعليم بھي ملتي ہے?

سابق ايم ايل سي سراج مہدي نے سمينارسے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام جعفر صادق عليہ السلام کے شاگردوں ميں گيبر جيسے سائنسدانوں کا نام آتا ہے جنہوں نے امام کي درسگاہ ميں سائنس کي ايسي تعليم حاصل کي جس سے آج تک ان کے فارمولے کو مانا جارہا ہے، ايسے ميں ضرورت ہے کہ سائنس کو سمجھنے کے لئے امام کي تعليمات کو بھي سمجھا جائے?

سيد قائم مہدي بارہ بنکوي نے سيمينار کو خطاب کرتے ہوئے کہا : امام جعفر صادق عليہ السلام کا زمانہ سائنس اور ٹيکنالوجي کے لئے بھي کافي اہم مانا جاتا ہے?

انہوں نے مزيد کہا : امام عليہ السلام نے انساني اعضاء آنکھ، ناک، پيشاني وغيرہ کو موجودہ جگہ پر ہونے کي وجہ بيان کي ہے ?

پروگرام کے کنوينر وقار رضوي نے تمام مہمانوں کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا : اس طرح کے پروگرام سے يہ معلوم ہوتا ہے کہ ائمہ عليھم السلام نے نہ صرف نماز، روزہ، وغيرہ کي تعليمات دي ہے بلکہ انہوں نے جديد تعليمات بھي دي ہيں جسے سمجھنے کي ضرورت ہے ?

انہوں نے مزيد کہا: اسلامي تعليمات کوعام کرنے کے لئے مستقبل ميں مزيد اس طرح کے پروگرام کئے جائيں ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬