06 September 2012 - 18:09
News ID: 4532
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے شيعہ نسل کشي کے خلاف انتہائي اقدام کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : اسلامک ريسرچ سينٹر ٹرسٹ کے چيئرمين مختار اعظمي اور ان کے بيٹے محمد باقر کي شہادت سيکوريٹي ايجنسيوں کي ناکامي کا منہ بولتا ثبوت ہے?
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ترجمان حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے اسلامک ريسرچ سينٹر ٹرسٹ کے چيئرمين مختار اعظمي اور ان کے بيٹے محمد باقر کي شھادت پر مذمتي بيان ارسال کيا ?

اس بيانيہ ميں ايا ہے : پاکستان ميں منظم منصوبہ بندي کے تحت بانيان پاکستان کي اولادوں کا قتل عام کيا جا رہا ہے اور ہمارے سيکوريٹي ادارے دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرنے کے بجائے ان کي سرپرستي ميں مصروف ہيں?

حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے يہ کہا : ايک وقت تھا کہ ملک بھر ميں شيعہ آباديوں پر حملے کئے جاتے تھے ليکن اس وقت بھي ارباب اقتدار سميت ہمارے سيکوريٹي ادارے خاموش تماشائي تھے، آج يہ وقت آگيا ہے کہ دہشت گردوں کے نشانے سے فوجي جوان بھي محفوظ نہيں ہيں، سمجھ ميں نہيں آتا کہ سيکوريٹي ادارے سب کچھ ديکھنے کے بعد بھي ان کي سرپرستي سے باز کيوں نہيں آتے?

انہوں نے کہا : مختار اعظمي اور ان کے بيٹے محمد باقر کي شہادت ملت جعفريہ کا ايک عظيم نقصان ہے اور حکومت کو اس کا خميازہ بھگتنا پڑے گا، اب وقت آگيا ہے کہ پاکستان ميں جاري شيعہ نسل کشي کے خلاف ملت جعفريہ انتہائي اھم اقدام کرے ?

ايم ڈبليو ايم کے مرکزي ترجمان نے کہا : ايک معمولي تھپڑ پر سوموٹو ايکشن لينے والے چيف جسٹس کو ملک بھر ميں شيعہ قتل عام نہيں آتا، چيف جسٹس کہتے ہيں کہ ميري کچھ مجبورياں ہيں اس لئے شيعہ قتل عام پر ازخود نوٹس نہيں لے سکتا، يہ کيسي انصاف کي علمبرداري ہے جو مظلوموں کي حمايت ميں آواز بلند کرنے سے ڈرتے ہيں ، ايسے شخص کو قاضي القضات کے عہدے پر بيٹھنے کا کوئي حق نہيں?

انہوں نے حکومت سے مختار اعظمي اور ان کے بيٹے محمد باقر کے قاتلوں کو في الفور گرفتار کئے جانے اور ان کي سرپرستي کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے کيفر کردار تک پہنچائے کا مطالبہ کيا?

انہوں نے اعلان کيا : آئندہ جمعہ کو شيعہ نسل کشي کے خلاف امام بارگاہ علي رضا ( ع ) سے پريس کلب تک خواتين کي احتجاجي ريلي منعقد کي جائے گي جس ميں پيروان زينب ( ع ) اپني بھرپور شرکت سے فرقہ وارانہ فسادات کي سازش رچانے والوں کے چہروں کو بے نقاب کريں گي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬