14 September 2012 - 14:00
News ID: 4558
فونت
اج ايم ڈبليوايم پاکستان کي کال پر؛
رسا نيوزايجنسي - شان رسالت ميں گستاخي اور اھانت اميز فيلم نشر کئے جانے کے اعتراض ميں ايم ڈبليوايم پاکستان کي درخواست پراج پورے ملک ميں احتجاج اور سفارت ا?مريکا کا گھراو کيا جائے گا ?
پريس کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت پاکستان نے ايک ہنگامي پريس کانفرنس کے ذريعہ جس ميں مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناسر عباس جعفري، ايم ڈبليو ايم کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري جنرل حجت الاسلام محمد امين شہيدي ، سکريٹري امور خارجہ حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي، سکريٹري امور جوانان حجت الاسلام اعجاز حسين بہشتي، ايم ڈبليوايم بلوچستان کے سکريٹري حجت الاسلام مقصود ڈومکي شريک تھے شان رسالت ميں گستاخي اورامريکا ميں اھانت اميز فيلم نشر کئے جانے کے اعتراض ميں اج نماز جمعہ کے بعد پورے پاکستان ميں احتجاج اور اسلام ا?باد ميں سفارت ا?مريکا کے گھراو سے باخبر کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اگرچہ ہمارا ملک بہت سارے ديگر مسائل سے روبرو ہے ليکن اس وقت سب سے اہم مسئلہ جو تمام مسائل پر اہميت رکھتا ہے وہ اس توھين اميز فيلم کا ہے جو ہمارے نبي پاک کي شخصيت کو بدنام کرنے کے لئے بنائي گئي کہا : آزادي بيان، آزادي عقيدہ اور آزادي اظہار کے بہانے يہ عمل ہے دنيا کے تمام دستور اور قوانين کي خلاف ورزي کے علاوہ اسلام کے مسلم اصولوں اور مسلمانوں کے مکاتب فقہي کي روشني ميں اس کے بنانے والے اور پيسہ خرچ کرنے والے سب کے سب واجب القتل ہيں?

انہوں نے اس جرم ميں امريکي حکومت، امريکي انتظاميہ کو برابر کي شريک بتاتے ہوئے کہا: ان کے ممالک سے آئے دن اس طرح کي مجرمانہ افعال انجام پاتے ہيں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جاتے ہيں ، اس وقت پورا کا پورا جہان اسلام اور پوري دنيا کے باشعور لوگ سراپا احتجاج ہيں ،يہ بات ہمارے لئے قابل برداشت نہيں ہے کہ ہمارے آخري نبي(ص) کي توہين کي جائے?

انہوں نے پورے پاکستان ميں احتجاج منانے اور اسلام آباد ميں امريکي ايمبيسي کي طرف ليگ مارچ کرنے کي اطلاع صحافيوں کو ديتے ہوئے کہا : ھم امريکي حکومت کي سرپرستي ميں انجام پانے والے اس طرح کے اقدامات کي بھر مذمت کرتے ہيں?

انہوں نے عالم اسلام ، مسلمان حکمرانوں اور پاکستان ميں بسنے والي مسلم برادري کو خطاب ميں کہا کہ اگر عالم اسلام اکٹھا اور متحد ہو تو ان لوگوں کو اس طرح کے اقدامات کرنے کي کبھي بھي جرائت نہ ہوگي کہا : سامراجيت مسلمانوں ميں تفرقہ اور انتشار پھيلا کر، انہيں آپس ميں لڑا کراور کمزور بنا کر غيرت کا امتحان لے رہي ہے، وہ اگاہ نہيں کہ رسول پاک کي ذات گرامي پر سارے مسلمان اکٹھے ہيں اور اسي حوالے سے اج ايک عظيم احتجاج ہوگا?

انہوں نے پاکستاني حکومت سے امريکي سفير کو ملک بدر کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : ليبيا کي طرح پاکستان سے بھي امريکي سفير اور امريکي گماشتے جو پاکستان ميں مختلف شکلوں ميں آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہيں اورجاسوسي ميں مصروف ہيں نکال باہر کيا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬