17 September 2012 - 15:41
News ID: 4567
فونت
حجت الاسلام کلب جواد نقوي:
رسا نيوزايجنسي – لکھنو کے امام جمعہ، حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے اھانت ا?ميز فيلم بنائے جانے کے اعتراض ميں مسلمانوں سے امريکي پروڈکٹ کے بائيکاٹ کرنے کي درخواست کي ?
لکھنو ميں احتجاج مسلمان امريکي پروڈکٹ کا بائيکاٹ کريں


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، لکھنو ھندوستان کے امام جمعہ، حجت الاسلام کلب جواد نقوي ا?صفي امام باڑے ميں شيعوں کي اجتماع سے خطاب ميں امريکي پروڈکٹ کے بائيکاٹ کرنے کي تاکيد کي ?

حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے ہندوستان کي مرکزي حکومت کو امريکہ اور اسرائيل کي سازشوں سے ہوشيار رہنے کي تاکيد کرتے ہوئے حکومت ہند سے امريکہ اور اسرائيل کے سفارت خانوں کو فوراً بند کرنے کا مطالبہ کيا ?

انہوں نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ يہ دونوں سامراجي ملک اپني سازشوں کے ذريعہ ھندوستان کو بھاري نقصان پہونچاسکتے ہيں تاکيد کي: اگر حکومت ھند نے ايران سے تعلقات مزيد بہتر کئے ہوتے تو تيل کي قيمتوں ميں اضافہ نا کرنا پڑتا ?

لکھنو ھندوستان کے امام جمعہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امريکہ ھرگز مسلمانوں کا ہمدرد نہيں ہو سکتا، تاھم اگر وہ ہمدرد ہوتا تو وہ اسلام مخلاف فلم بنانے والے اور قرآن جلانے والوں کو سزا ديتا، انہوں نے مسلم ممالک سے اپيل کي: وہ امريکہ اور اسرائيل سے اپنے تعلقات ختم کرليں اور موجودہ صورت حال ميں اگر يہ لوگ امريکہ سے رشتے رکھتے ہيں تو يہ مسلم ممالک نہيں ہوسکتے ?

حجت الاسلام نقوي نے امريکي صدر براک اوبامہ کو مسلمانوں سے معافي مانگنے کي تاکيد کرتے ہوئے مسلمانوں کو خطاب ميں کہا: مسلمان امريکي پروڈکت کا بائيکاٹ کريں، کيوں کہ امريکي پروڈکٹ کے بائيکاٹ سے امريکا کے مالي حالات پر اثر پڑيگا ?

احتجاج کے اس اخر ميں امريکہ مردہ باد، اسرائيل مردہ باد کے نارے ساتھ امام ا?صفي امام بارگاہ کے باہر امريکہ اور اسرائيل کا جھنڈا نظرآتش کيا گيا?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬