24 September 2012 - 14:50
News ID: 4598
فونت
پاکستان کے وزير ريلوے کي جانب سے:
رسا نيوزايجنسي - وفاقي وزير ريلوے پاکستان غلام احمد بلور نے گستاخانہ فيلم کے پروڈيوسر کے قاتل کو ايک لاکھ ڈالر انعام دينے کي خوشخبري دي ?
غلام احمد بلور

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، وفاقي وزير ريلوے پاکستان غلام احمد بلور نے پشاور ميں پريس کانفرنس سے خطاب ميں گستاخانہ فيلم کے پروڈيوسر کے سر کے قيمت ايک لاکھ ڈالر لگائي ?

انہوں نے عشق رسول صلي اللہ عليہ والہ وسلم والے دن، مردان ميں چرچ کو جلائے جانے پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستان ميں رہنے والے ہندو اور کرسچن ہمارے بھائي ہيں اور اسلام بھي ہميں کسي مذہب سے تعلق رکھنے والوں کي عبادت گاہوں کو نذر آتش کرنے کي اجازت نہيں ديتا?

غلام احمد بلور نے عالمي برادري کو گستاخانہ فيلم کا نوٹس لينے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: ہم مسلمان پيِغمبر اسلام صلي اللہ عليہ والہ وسلم کي شان ميں ھرگز گستاخي برداشت نہيں کرسکتے ?

انہوں نے عالمي سطح پر تمام مذاہب کا احترام ضروري بتاتے ہوئے اقوام متحدہ سے جامع اور موثر قانون بنانے کي سفارش کرتے ہوئے کہا: اگر ازادي بيان اور اظھار کے بہانے اسي طرح قوموں کے احساسات سے کھلواڑ ہوتا رہے گا اور قوميں سوگوار ہوتي رہيں گي تو اس کے برے نتائج بھي نکل سکتے ہيں جيسا کہ موجود صورت حال ميں ايسا ہي ہوا ?

پاکستان کے وفاقي وزير ريلوے نے گستاخہ فيلم پروڈيوسر کے سر کي قيمت لگائے جانے کے حوالے سے ايک سوال کے جواب ميں کہا : گستاخ فيلم ساز کو ان کے حوالے کيا جائے تاکہ وہ اس کو خود اپنے ہاتھوں سے قتل کر ديں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ حکومت کي جانب سے سيکورٹي اداروں کو فائرنگ کرنے سے منع کيا گيا تھا بيان کيا: حرمت رسول(ص) پر جان کي قرباني سے بھي دريغ نہيں کيا جائے گا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬