26 September 2012 - 17:22
News ID: 4608
فونت
درس خارج فقہ ميں؛
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله نوري همداني نے امريکي صدرجمھوريہ بارک اوباما کي اقوام متحدہ ميں تقرير پر کہ ايٹمي توانائي کا مالک ايران، غاصب صھيونيت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، پرعکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اپ کي حمايت سے غاصب صھيونيت کے اسٹور ايٹمي اسلحوں سے بھرے پڑے ہيں ?
حضرت آيت الله نوري همداني

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله حسين نوري همداني نے اج صبح درس خارج فقہ ميں جو مسجد اعظم قم ميں منعقد ہوا کہا کہ انبياء الھي کي سب بڑي ذمہ داري جہالتوں سے مقابلہ تھا ، اور وہ فاسد حکومت اور سامراجيت کا تختہ پلٹنے ميں مصروف رہے ?

انہوں نے صالح اور مناسب حکومتوں کو برسر اقتدار لانا انبياء الھي کي ديگر ذمہ داريوں ميں جانا اور کہا : تمام تحريکوں ميں حکومت کردار ادا کرتي ہے، اگر حکومت صالح ہو تو اس کے بہت سارے فوائد ہيں اور اگر حکومت فاسد ہو تو يقينا بہت ساري مشکلات قوموں کے دامن گير ہوں گي ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ کے اس استاد نے علماء کو وارث انبياء الھي اور دين کا نگہبان جانا اور کہا: اج علماء ثقافتي، سياسي اور اجتماعي مسائل کے عہديدار ہيں اور علماء جان ليں کہ ان کے دوش پر سنگين ذمہ دارياں ہيں جسے وہ بخوبي ايفا کرنے کي کوشش کريں ?

حضرت آيت الله نوري همداني نے اپني درس ميں اقوام متحدہ ميں دنيا کے حکمرانوں کے اجلاس کي جانب اشارہ کرتے ہوئے امريکي صدر جمھوريہ بارک اوباما کے بيان کہ، ايٹمي ايران غاصب صھيونيت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، عکس العمل کا اظھار کيا ?

انہوں نے مزيد کہا: اوباما نے اقوام متحدہ کے اجلاس ميں کہا کہ ھم ايران کو ايٹمي اسلحہ بنانے نہيں ديں گے، تو ھم جواب ميں کہتے ہيں کہ ايران ايٹمي اسلحہ کے درپہ نہيں ہے بلکہ فقط جوھري توانائي کے درپہ ہے ?

اس مرجع تقليد نے امريکي حکام کو خطاب ميں کہا: اپ کي حمايت ميں غاصب صھيونيت کے اسٹور ايٹمي اسلحہ سے پٹے پڑے ہيں اور اسرائيل کو اپ کي حمايت حاصل ہے ?

حضرت آيت الله نوري همداني مزيد کہا: امريکي صدر جمھوريہ نے اپني تقرير ميں ليبيا ميں امريکي سفير کے مارے جانے کا تذکرہ کيا جب کہ اس طرح کے مسائل کو بنيادي طور سے حل کيا جانا چاھئے، اپ پيغمبر اسلام(ص) کي توھين کرنے والوں کا محاکمہ کيوں نہيں کرتے؟ جنہوں نے ڈيڑھ ارب مسلمانوں کے احساسات کو جريحہ دار کيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬