01 October 2012 - 14:47
News ID: 4622
فونت
پاکستان کے معتبر ذرائع نے فاش کيا:
رسا نيوزايجنسي – پاکستان ميں بڑھتي شيعہ بيداري اور سامراج مخالف تحريک سے خوفزدہ سامراجي ہتھکنڈوں نے متعدد شيعہ شخصيتوں کو دھشت گردي کا نشانہ بنانے کا فيصلہ کيا ?
دھشت گرد

رسا نيوزايجنسي کي پاکستان کے معتبر خبري ذرائع سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، کراچي پاکستان کي ايک بڑي سياسي جماعت نے اپنے ( کے ٹي سي ) ڈيتھ اسکاٹ کو متعدد شيعہ شخصيات اور علمائے کرام کے ٹارگٹ کلنگ کا فيصلہ ديا ، جس کي ليسٹ ڈيتھ اسکاٹ کے انچارچ حماد فاروقي اورعرفان خان کو تمام تفصيلات کے ساتھ ارسال کردي دي گئي ہے ?

کراچي کو اپني ذاتي ملکيت سمجھنے والي يہ سياسي جماعت ايک طرف جہاں خود کو عوام کي نجات دہندہ ظاھرکرتي وہيں کراچي ميں ايکٹيو کسي شخص يا جماعت کو برداشت نہيں کرسکتي، حتي اپنے خلاف رقم طراز صحافيوں کو بھي برداشت کرنے کو تيار نہيں، جس کي کھلي مثال نجي چينل کے معروف رپورٹر ولي خان بابر کا قتل ہے ?

اس جماعت کے عدم تحمل کا عالم يہ ہے کہ ان کے خلاف ايک بيان، کراچي ميں دسيوں بے گناہوں کو خون ميں غلطاں اور لاشوں پہ لاشيں گراديتا ہے، درجنوں بسيں اگ کے شعلوں کے حوالہ اور شھر کراچي ہفتہ بھر کے لئے مفلوج ہوجاتا ہے ?

بعض تجزيہ کاروں کا نظريہ يہ ہے کہ شيعہ ہمدردانہ بيانات اور مسلسل شيعہ حمايتي ٹي وي شو کے پس پردہ موجود مقاصد اھستہ اھستہ کھل کر سامنے آرہے ہيں، يہ جماعت جہاں اہل تشيع کے قتل عام ميں ہمدردي کا اظھار کرتي ہيں وہيں شيعوں کو منظم بھي نہيں ديکھ سکتي، اور اسي ہمدردي کي آڑ ميں ان کي مرضي کے مطابق عمل نہ کرنے والے تمام افراد کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک ديا ہے ?

پاکستان کے شيعہ رھنماوں نے بھي رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹ سے گفتگو ميں منظم سازش کے تحت شيعہ قتل عام کي تائيد کرتے ہوئے کہا: گذشتہ دنوں ميں کم سے کم دس شيعہ نامور شخصيتوں کو شھادت کے گھاٹ اتار ديا گيا ہے جو موجودہ سازش کا ايک حصہ ہوسکتي ہے ?

واضح رہے کہ اس قبل بھي پاکستان کے معتبر خبري ذرائع نے شيعہ شخصيتوں پر ہونے والے دھشت گرانہ حملہ کا راز فاش کيا تھا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬