01 October 2012 - 16:22
News ID: 4624
فونت
آيت الله جوادي آملي:
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله جوادي نے ائمہ اطهارعليھم السلام کو قران کريم کے ھم پلہ جانا اور کہا: خداوند متعال بني اميہ اور مروانيوں کو عذاب أليم ميں مبتلي کرے ، زمان امام محمد باقر(ع) سے فقہ شيعہ کو حيات ملي ، اخلاقي اور تفسيري روايتيں زندہ ہوئيں، جبکہ سوسال تک اھلبيت عليھم السلام اپنے گھر کي چھار ديواريوں ميں بند رہے ?
حضرت آيت الله جوادي آملي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آيت الله جوادي آملي نے اپني سلسلہ وار تفسير قران کريم کي نشست ميں جو مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم ميں طلاب و افاضل حوزہ علميہ قم کي شرکت ميں منعقد ہوئي سورہ قصص کي تفسير کي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ خداوند متعال نے حضرت مادر حضرت موسي عليہ السلام کو وحي کي اور انہيں حضرت کے موسي عليہ السلام کے ابتدائي اور اخري حالات سے اگاہ کيا اور ان سے کہا کہ اپنے بچے کو دريا کے حوالے کردو ، اور کسي قسم کا غم اور خوف اپنے دل ميں نا لاو ، ميں اسے تمھاري سمت لوٹاوں گا اور انبياء ميں سے قرار دوں گا ?

حوزہ علميہ قم ميں درس تفسير کے اس نامور استاد نے ايت «فأصبح فوأد ام موسي فارغا، لولا أن ربطنا علي قلبها...» کي جانب اشارہ کيا اور کہا: وحي سے مادر حضرت موسي عليہ السلام کے دل کو ارام مل گيا ، خدا نے ان سے کہا کہ بچہ کو دريا ميں ڈال دو اور ميں اسے صحيح وسالم تمھيں لوٹاوں گا ، يہ بات نا مفھوم ہے کہ مادر حضرت موسي عليہ السلام کو دريا کا ڈر نہيں تھا، ليکن مادر حضرت موسي عليہ السلام فرعوں کے ہاتھوں ميں حضرت موسي کو پہونچنے سے خوف زدہ تھيں ، يہ وحي کوئي معمولي موعظہ نہيں ہے کہ جہاں بھي جائيں خدا اپنا کام انجام دے گا، جيسا کہ«حرمنا عليه المراضع» نے بھي اپنا کام کيا ?

انہوں نے داستان حضرت يوسف کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: زليخا کے اسرار کے باوجود حضرت يوسف عليہ السلام کا دل زرہ برابر بھي نہيں لرزہ ، و نيز سورہ اسراء ميں رسول اسلام(ص) کے سلسلہ ميں ايا ہے کہ ميں نے تمھارے دل کو قوت عطا کي «لقد ترکن اليهم شيئا قليلا لولا أن ثبتناک» ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬