26 October 2009 - 19:56
News ID: 468
فونت
,m

سید محمد باقر الناصر:

عربستان میں شیعوں کےاقامہ نماز جمعہ کی پابندی پراعتراض 

رسا نیوز ایجنسی حجت الاسلام و المسلمین سید محمد باقر الناصر نے بیانیہ میں شیعوں کے اقامہ نماز جمعہ کی پابندی پرشدید اعتراض کیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید محمد باقر الناصر امام جمعہ عربستان نے گزشتہ روز بیانیہ میں عربستان کے شیعہ اور علماء پرسعودی حکومت کی جانب سے ایجاد کردہ دباو پر شدید تنقید کرتے ہوئے تشویش کا اظھار کیا  

اس بیانیہ میں ایا ہے : گزشتہ دنوں بہت ساری مساجد تعطیل ہوگئی ہیں اور بہت ساری شخصیتوں کو نماز کے اقامہ سے روک دیا گیا ہے

انہوں نے بعض شیعہ کی گرفتاری پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا : عربستان کی انتظامیہ ھر قسم کی افواہ کی بناء پر عوام کو گرفتار کررہی ہے جیسا کہ گزشتہ ھفتہ ایک نوجوان کو نماز جمعہ کے انعقاد کے بہانے سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس جگہ کوئی نماز برپا نہی کی گئی تھی
 
سید محمد باقر الناصر نے تاکید کی : شیعوں کے خلاف بہت سارے اقدامات جھوٹھی رپورٹ کی بناء پر انجام پا رہے ہیں جبکہ شیعوں نے طول تاریخ میں حکومت سےاپنی وفاداری ثابت کردکھائی ہے
 
خطیب جمعه عربستان نے حکام کو اس طرح کی بیجا افواہوں پر توجہ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے عربستان کےبادشاه سے درخواست کی کہ وہ بے گناہ زندانیوں کو ازادکرنے میں وساطت کریں

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬