15 October 2012 - 15:52
News ID: 4681
فونت
ايم ڈبليوايم:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پنجاب پاکستان نے ملک ميں بڑھتي مہنگائي، بے روز گاري اور ديگر مشکلات موجود حکمرانوں کي نالائقي کي بنياد جانا ?
ايم ڈبليوايم پريس کانفرنس
 
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پنجاب پاکستان کے اھل کاروں نے دو روزہ اہم اجلاس کے بعد منعقدہ پريس کانفرنس ميں پاکستان کے موجودہ حالات کا جائزہ ليا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ غريب عوام حکمرانوں کي نالائقي کے عذاب ميں گرفتار ہے تاکيد کي : خدا پر بھروسہ کے بجائے مغرب پر بھروسہ کرنے حکرانوں سے اس بہتر حالات کي توقع نہيں رکھي جاسکتي ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ وہ دن دور نہيں جب انقلاب فرانس جيسے حالات پاکستان ميں پيدا ہوں کہا: ھمارے حکمرانوں کي بے حسي اس حد تک بڑھ گئي ہے کہ وہ عوام الناس کے قتل عام پر بيان ديتے ہيں کہ اس واقعہ کا ہميں پہلے سے علم تھا گويا ان کے قاتلوں سے بھي ان کے رابطے ہيں اور مقتولين کو بھي جھوٹے وعدے اور اخباري بيانات سے دل بہلا کر اپنے اقتدار کو طول دينے اور ملک و قوم کے وسائل ہڑپ کرنے ميں مصروف ہيں ?

انہوں نے تحريک ناموس رسالت ، کامياب و پر امن مظاہرے اور شيطان بزرگ امريکہ کے سفارت خانوں پر لبيک يا رسول اللہ کے پرچم لہرائے جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ذات رسالت مآب پر ہم اپني جانيں نچھاور کرنے کو تيار ہيں اور يہ بھي سعادت ہميں حاصل ہے کہ اس تحريک ميں پاکستان ميں سب سے پہلا شہيد ہم نے ديا?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ شہيد ناموس رسالت سيد علي رضا تقوي کي شہادت نے پاکستان بھر کے مسلمانوں ميں وہ جوش و ولولہ پيدا کرديا جس سے مغرب کے ايوانوں ميں لرزہ طاري ہوگيا کہا: معصوم ملالہ يوسف زئي پرمسلمان تو درکنار انساني کارنامہ نہيں بلکہ دراصل ان درندوں نے اس بچي کو ايک خاص مقصد کے تحت نشانہ بنايا جس کے حقائق سے لوگ بے خبر ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: در اصل پاکستان سميت دنيا بھر ميں مغربي دنيا گستاخانہ فيلم پر مسلمانوں کے غيض و غضب کا شکار تھے ، پاکستان ميں ناموس رسالت(ص) کي تحريک ميں روز بروز شدت آتي جارہي تھي، عين اسي وقت امريکہ و اسرائيلي ايجنٹوں کو ان معصوموں کے قتل کا ٹاسک ديا گيا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬