17 October 2012 - 17:26
News ID: 4690
فونت
حجت الاسلام سيد حسن:
رسا نيوزايجنسي - انجمن شرعي شيعيان جموں و کشمير کے سربراہ حجت الاسلام سيد حسن نے حکومت ھند سے کشميرميں محرم الحرام کے جلوسوں پرعائد پابنديوں کو ہٹانے کا مطالبہ کيا?
حجت الاسلام سيد حسن

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعي شيعيان جموں و کشمير کے سربراہ حجت الاسلام سيد حسن نے اس انجمن کے اراکين و عہديدارون کے ايک اجلاس ميں جو انجمن کے مرکزي دفتر بڈگام ميں منعقد ہوا آئندہ محرم الحرام 1434ء کي تقريبات کے سلسلے ميں تبادلہ خيال کيا ?

انہوں نے امسال پورے زور و شور کے ساتھ محرم الحرام منانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: اگر حکومت نے اس سال بھي ان تاريخي جلوسوں پر پابندي برقرار رکھي تو ہم حکومتي پابنديوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پورے شان وشوکت کے ساتھ محرم جلوس برآمد کرينگے ?

انہوں نے 8 اور 10 محرم الحرام اور ماہ صفر المظفر کي تقريبات کو شايان شان اور پُرامن طور پر منعقد کئے جانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: انجمن شرعي شيعيان کشمير نے کشمير انتظاميہ سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ رياست کے مجموعي حالات ميں حد درجہ بہتري کے تناظر ميں لاچوک سرينگر سے 8 اور 10 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے تاريخي ماتمي جلوسوں پر سے پابندي ہٹانے کا اعلان کرے ?

حجت الاسلام سيد حسن نے کشمير کے پُرامن ماحول کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کشميرميں تمام فرقہ اپني ديني سرگرميوں ميں آزاد ہيں تو پھر محرم کے ان دو تاريخي جلوسوں پر پابندي عائد کرنا بے معني ہے?

انہوں نے مذکورہ جلوسوں پر حکومتي قدغن کو بلا جواز قرار ديتے ہوئے کہا: جب پوري وادي اور لال چوک کے گرد و نواح ميں محرم الحرام کے جلوس نہايت امن و احترام کے ساتھ برآمد ہوتے ہيں تو صرف لال چوک سرينگر کے ان تاريخي جلوسوں سے متعلق حکومت کن خدشات کا شکار ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬