20 October 2012 - 17:35
News ID: 4697
فونت
آيت اللہ سيد احمد خاتمي:
رسا نيوزايجنسي – تھران کے امام جمعہ آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے عالمي سامراجيت کو خطاب ميں کہا: ملت ايران کے فولادي ارادے دشمن کو ہرا کردم ليں گے ?
آيت اللہ سيد احمد خاتمي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، تھران کے امام جمعہ آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے ميں موجودہ پابنديوں کو ناچيز بيان کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ دشمن نے آئندہ صدارتي انتخابات تک ايران پر دباؤ بڑھانے اور ملک کو بحراني حالات کا شکار رکھنا چاھتا ہے کہا: معاشرے ميں مايوسي اور نااميد کي فضا قائم کرکے لوگوں پر يہ ظاھر کرنا چاھتا ہے کہ ايٹمي پروگرام جاري رکھنے کي صورت ميں ايران مزيد پابنديوں اوربحراني صورت حال سے روبرو ہوگا ?

آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے يہ کہتے ہوئے کہ پابنديوں کو بڑھا چڑھا کر پيش کرنا نيز افواہوں اور ملک ميں جھوٹے پروپگينڈے پھيلانا دشمن کا سب سے بڑا حربہ ہے اسلامي انقلاب کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا: عوام اپنے اعتقادات کي بنا پر اسلامي حکومت کي حمايت کرتے ہيں اور ملت ايران اس وقت دشمن کے مقابل بھر پور طاقت کا احساس کررہي ہے?

انہوں نے مزيد کہا: يورپي ممالک جو خود بھيانک بحرانوں ميں مبتلا ہيں ايران کے داخلي حالات کو بحراني ظاہر کرنے کي کوشش ميں مصروف ہيں?

خطيب جمعہ تہران نے سامراجي ممالک کے پروپگنڈوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ايران پر پابندياں ايٹمي پروگرام پر اصرار کي وجہ سے لگائي ہيں کہا: جبکہ تيس برسوں قبل ايران کسي طرح کے ايٹمي پروگرام ميں مشغول نہيں تھا ليکن مغربي ملکوں نے اس وقت بھي ايران پر پابندياں لگارکھي تھيں ?

انہوں نے ہاٹ برڈ سے ايراني پروگرام کي نشريات کے بند کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے يورپي يونين کو خطاب ميں کہا: آزادي بيان کے حامي جب ايران کے چند چينلوں کو برداشت نہيں کرسکتے تو قومي کي ازادي کيسے فراھم کرسکتے ہيں ?

حوزہ علميہ قم کے نامور استاد نے يورپي يونين کو امن کا نوبل انعام دئے جانے پر تنقيد کرتے ہوئے کہا: بڑي عجيب بات ہے کہ يورپي يونين جو الجزائر،عراق اور افغانستان ميں لاکھوں انسانوں کے قتل عام ميں شريک ہے اسے امن کا نوبل انعام ديا جارہا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬