28 October 2009 - 18:46
News ID: 478
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا : وھابی کبھی بھی اپنے اھانت آمیز حرکت سے خانہ خدا کے زائروں کی اھانت کر کے اسلامی ایران و شیعوں کی منزلت و اھمیت کو کم نہی کر سکتے اور ان کی اس طرح کی حرکت بچوں کے کھیل کے مانند ہے ۔
آيت‌الله مکارم شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے آج مسجد اعظم میں ہو رہے اپنے فقہ کے درس خارج کے ابتدا میں کہا : سنا گیا ہے کہ شدت پسند وھابیوں نے ارادہ کیا ہے کہ اس سال حج کے موقع پر شیعوں کے ساتھ بے حرمتی و ان کی اھانت میں اضافہ کیا جائیگا ۔ 


انھوں نے اس بات کو بیان کیا کہ زائران سعودی عرب میں خانہ خدا کے مھمان ہوتے ہیں ، اور وضاحت کی : سعودی عرب کے حکومت سے میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنی اقتدار و قدرت ، اس چھوٹے سے شدت پسند گروہ  کو دکھائیں اور شیعوں کو ان لوگوں کی اھانت سے بچائیں اور حفاظت کریں ۔


حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے حانہ خدا کے زائیروں کا احترام بھت ہی ضروری بتایا اور اس کی تاکید کی : ایرانی حاجی حج کے موقع پر اس حکومت کی قانونی ویزہ پر اس ملک میں جاتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ یہ ملک ایرانی زائریں کو ویزہ دے کر اپنا مھمان بناتی ہے اور وہ کیسے اجازت دیتی ہے کہ کچھ شدت پسند افراد ان لوگوں کی بے احترامی اور اھانت کریں ۔     


انھوں نے کہا : حج کا زمانہ سعودی عرب کی حکومت کے لئے ایک امتحان ہے تا کہ وہ اپنی صلاحیت اور اپنی استعداد کو خاص کر اس مقدس مقام میں عملی طور پر پیش کرے اور اگر اس شدت پسند وھابیوں کی حرکت کو روکنے میں کامیاب نہی ہوئی تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مقدس مقام کی حفاظت اور ادارہ کی صلاحیت وہ نہی رکھتا ہے ۔  


حوزہ علمیہ قم میں خارج کے فقہ کے استاد نے سعودی عرب کے حکمرانوں کو خطاب کر تے ہوئے کہا : آپ لوگ اس ملک میں کس طرح کے حاکم ہیں جو اھانت کرنے والے افراد کے ساتھ کوئی بھی اقدام نہی کرتے ہیں ، آپ کے اس طرح کے کارنامہ کو دنیا والے کبھی بھی قبول نہی کر سکتے ۔  


انھوں نے یاد دھانی کرائی : وھابیوں کے اس طرح کی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ منطقی و صحیح استدلالی صلاحیت کے مالک نہی ہیں ، اگر صحیح راستوں کے ذریعہ منطق اور استدلال کے ذریعہ گفتگو کرتے تو کبھی بھی اس طرح کے غلط اور نا درست حرکت کو ونجام نہی دیتے ۔ 


حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے شیعوں کو صرف اسلامی ایران سے محدود نہ کرتے ہوئے اظھار خیال کیا : اس زمانہ میں بہت  سے اسلامی ممالک جیسے عراق ، پاکستان ، افغانستان و لبنان میں شیعوں کی جمعیت قابل ذکر ہے اور کبھی بھی وھابیت اپنے اس نا شائستہ حرکت سے شیعوں کو ضرر نہی پہونچا سکتے ۔ 


انہوں نے تاکید کی : آج کل اسلامی ایران علاقہ میں عزت کے ساتھ درخشان ہے اور کبھی بھی اس چھوٹے منحرف وھابی گروپ کے اھانت سے اس کی و شیعوں کی عزت اور اھمیت پر کوئی حرف نہی آنے والا ہے اور ھر روز یہ عزت و قوت دنیا میں بڑھتی جائیگی ۔ 


حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے کہا : وھابی کبھی بھی اپنے اھانت آمیز حرکت سے خانہ خدا کے زائروں کی اھانت کر کے اسلامی ایران و شیعوں کی منزلت و اھمیت کو کم نہی کر سکتے اس زمانہ کے اسلامی دنیا میں شیعوں نے اچھی ترقی حاصل کر رکھی ہے اور اگر وہ اس نازیبا حرکت سے شیعوں کی اھنت کر کے شیعوں کی تروہ اور اھمیت کم نہی کر سکتے بلکہ ان کی اس طرح کی حرکت بچوں کے کھیل کے مانند ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬