24 July 2009 - 22:42
News ID: 48
فونت
آیت الله خزعلی :
رسا نیوز ایجنسی عالمی مرکز غدیر کے جنرل سکرٹری نے اساتید کے سالانه اجلاس میں انتخابات کے بعد پیش انے حوادث کی جانب اشارہ کرتے ہوے کہا : اگر ولایت فقیه کو چھوڑ دیں تو نه تنہا کہیں نہیں پہونچ سکتے بلکہ سب کچھ کھو بیٹھیں گیں
 
آيت الله خزعلي :

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپوٹر کی  رپوٹ کے مطابق آیت الله خزعلی دام ظللہ عالمی مرکز غدیر کے جنرل سکرٹری نے اساتید کے سالانه اجلاس میں صدر جمہوریہ کےدسویں انتخابات کے بعد تہران پیش انے حوادث کی جانب اشارہ کرتے ہوے کہا : منتظرہیں کہ عوام  عقل و فہم . درایت و ظرافت کے ساتھ اس طرح کہ معاشرے میں اختلال پیش نہ اے اس الودہ ماحول بخوبی عبور کرجائیں .

 

انہوں نے مزید کہا: بحمدالله اس انتخابات کو باطل کرنے کی کوشش کے باوجود یہ انتخابات بہت اچھا برگزار ہوا اور اس سے بہتر نہیں ہوسکتا تھا .

 

آیت الله خزعلی نے بعض ان افراد کو جو بلواییوں کی ازادی کے خواہاں ہیں امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی راہنمائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بلواییوں کے مقابل میں سکوت نہیں کرنا چاہیے بیان کیا کہ :ناامنی کے خلاف  بعض افراد کا سکوت  بہت معنی دار ہے جیساکہ وہابیت کا تمام مسلمانوںکی بہ نسبت دشمنی میں  اسلامی معاشرے کا سکوت معنی دار ہے .

 

انہو ں نے یاد دہانی کرائی کہ کیوں  یہ افراد بلوے میں بینکوں کے جلائے جانے اور لوگوں کے مارے جانے پہ خاموش رہے اور اب ان بلوا ییوں کی ازادی کے خوایاں ہیں جو ان حوادث کے ذمہ دار ہیں ۔

 

عالمی مرکز غدیر کے جنرل سکرٹری نے مزیداپنی گفتگو میں اسلام کے خلاف وہابیت کی فتنہ انگیزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:اج امت اسلامیہ کو یہ جاننا چاہئے کہ وہابیت کا مسئلہ فقط شیعت کے خلاف نہی ہے بلکہ اسلام کے خلاف ہے ۔

 

انہو ں نے یاد دہانی کرائی :وہابیت جرمن اور فرانس کے توسط 200سال پہلے چلائی گی تحریک یے اور میںنے علماء اھلسنت کے درمیان کہا کہ اپ ہمارے لیئے محترم ہیں مگر اپ جان لیں کہ وہابیت کی مخالف ہے اور اسلام کے برجستہ افراد کو خراب کرچکی ہے ۔

 

آیت الله خزعلی نے اخر میں ایک بار پھر اخیرا پیش انے والے حوادث کے سلسے میں کہا :اج ہر زمانے سے زیادہ ولایت فقیه کی حمایت کی ضرورت ہے اگر اسے چھوڑدیں تو نہ فقط یہ کہ کہیں نہیں پہونچ سکتے بلکہ سب کچھ کھو بیٹھیں گیں ۔ (ن)

 

ختم خبر :رسا نیوز ایجنسی

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬