18 November 2012 - 19:10
News ID: 4800
فونت
حجت الاسلام امين شہيدي:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے غزہ پر اسرائيلي درندوں کے حملہ کو ظلم و بر بريت کي بد ترين مثال جانا ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، پاکستان کي نامور شخصيت اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے غزہ پر اسرائيلي حملہ کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ?

حجت الاسلام شہيدي نے يہ کہتے ہوئے کہ اس حملہ کي جتني بھي مذمت کي جائے کم ہے اور انہوں نے ملت اسلاميہ سے صيہوني مظالم کا راستہ روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کي درخواست کرتے ہوئے کہا: صيہونيوں نے اپني مذموم روايات کو دہراتے ہوئے وحشيانہ انداز ميں حملہ کر کے خواتين اور بچوں سميت ايک درجن سے زائد افراد کو موت کي نيند سلا ديا ?

انہوں نے محرم الحرام کے ا?غاز پر غزہ ميں اسرائيلي درندوں کے حملہ کو ظلم و بر بريت کي بد ترين مثال بتاتے ہوئے کہا: افسوسناک بات يہ ہے کہ مظلوم فلسطينيوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمي برادري تو دور عالم اسلام کي جانب سے بھي کوئي آواز بلند نہيں ہوئي ?

ايم ڈبليوايم پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے مسلم ممالک کے طرز عمل کو مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشي کے مترادف جانا اور بيان کيا : مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے سد باب ميں ضروري ہے کہ ملت اسلاميہ کو متحد ہو کر اور حسيني عزم کے ساتھ ميدان عمل ميں اترے ?

امين شہيدي نے ماہ محرم الحرام کو سيد الشہداء کي عظيم تحريک کا مہينہ بتايا اور کہا: يہ وہ مہينہ ہے جس ميں حق کي باطل سے معرکہ ا?رائي ہوئي ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حضرت امام حسين(ع) نے ملوکيت، بادشاہت، ظلم، تسلط، جبر، آمريت اور لادينيت کے خلاف قيام کر کے تمام مکاتب فکر اور شعبہ حيات سے وابستہ طبقات کو ايک راستہ دکھايا اور تاکيد کي : آج اسي راستے پر چلتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کي ضرورت ہے ?

ايم ڈبليو ايم کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے امت مسلمہ کے اتحاد کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے ملت اسلاميہ سے اپيل کي : مسلمان بلا تفريق رنگ و نسل، دين و مذہب متحد ہو جائيں اور انفرادي مسائل و مفادات کو پس پشت ڈال کر مظلوميت کي حمايت ميں آواز بلند کريں ?

انہوں نے مزيد کہا : مسلمانوں کا ازلي دشمن اسرائيل اوراس کا سرپرست امريکہ ہمارے باہمي اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ انسانوں کا خون بہا رہا ہے ان کا راستہ فقط وحدت کي طاقت سے ہي روکا جا سکتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬