26 November 2012 - 17:02
News ID: 4827
فونت
محمد امين شہيدي:
رسا نيوزايجنسي – مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے ہزاروں عزاداران امام حسين(ع) سے خطاب ميں تاکيد کي : حسنيت خطرات سے نپٹنے کا نام ہے خطرات سے دامن بچانے کا نہيں ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے ديگر شہروں کي طرح راوالپنڈي ميں بھي عزادارن امام حسين(ع) نے ظہرين کي نماز فوارہ چوک ميں علامہ محمد امين شہيدي کي اقتداء ميں اداکي ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے ہزاروں عزاداران امام حسين سے خطاب کرتے ہوئے عزاداري کي اہميت اور امام حسين(ع) کي لازوال قرباني کا تذکرہ کيا ?

انہوں نے بعض افراد کي جانب سے ميڈيا ميں عزاداري کو محدود کرنے کي باتوں کو عزاداري کے خلاف سازش قرارديا اور کہا : ہم اس قسم کي سازشوں کو کسي بھي حال ميں پورا نہيں ہونے دينگے اور ہم ان سازشي افراد کو متنبہ کرتے ہيں کہ وہ عقل وخرد سے کام ليں اور تفرقہ انگيز اور دہشت گرد پسندانہ بيانات سے پرہيز کريں ?

حجت الاسلام امين شہيدي نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے خلاف ہونے والي دہشت گردي خاص کر ڈي آئي خان ميں گذشتہ روز اور آج عاشور کے دن ہونے والے دھماکے قانون نافذ کرنے والے ادارے کي کھلي ناکامي کا منہ بولتا ثبوت بتايا اور کہا: حسنيت حق کي خاطر خطرات ميں کو دنے کا نام ہے بھاگنا نہيں دشمن يہ بھول جائے کہ وہ بم دھماکوں کے ذريعہ عزاداري کو محدود کريگا، دشمن ديکھ لے، جتنے زيادہ دھماکے کيے گئے عزادار سيد الشہداء کي تعداد پہلے سے کہيں زيادہ ہے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ حسينيوں کھ شھادت انہيں جلوسوں ميں شرکت سے نہيں روک سکتي تاکيد کي: اگر پوري قوم کو بھي قتل کرديا جائے اور گھر ميں فقط ايک فرد بچ جائے تو وہ بھي علم حضرت عباس ہاتھوں ميں تھامے ہوئے جلوس عزاء ميں شرکت کريگا اور مولا امام حسين عليہ السلام سے اپني عقيدت کا اظہار کرے گا?

حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے سيکڑوں مومنين کي لبيک ياحسين کي صدائوں فضاء ميں اس بات پر تاکيد کي:آج کسي بھي حال ميں اختلافات اور تفرقہ انگيزي کا خاتمہ ضروري ہے اور پوري قوم کو ايسے اقدامات کرنے کي ضرورت ہے کہ ملت ميں موجود اختلاف ختم ہوجائيں ?

انہوں وحدت بين التشيع اور بين المسلمين پر زور ديتے ہوئے کہا: وحدت ھميں دشمنوں کي سازشوں کے مقابل سيسہ پلائي ہوئي ديوار بناے دے گا ?

واضح رہے کہ ہر سال فوارہ چوک راوالپنڈي ميں اماميہ آرگنائزيشن اوراماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن راولپنڈي کي جانب سے عاشور کے روز نماز ظہرين کا خصوصي اہتمام کيا جاتا ہے جہاں ہزاروں کي تعداد ميں عزادار نماز ظہرين ادا کرتے ہيں ?

نماز ظہرين کے بعد مجلس وحدت مسلمين راوالپنڈي اور شعبہ فلاح وبہبود خير العمل فاونڈيشن نيز ديگر مخيرين کي جانب سے ہزاروں لوگوں کے لئے فاقہ شکني کا اہتمام کيا گيا تھا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬