29 October 2009 - 15:28
News ID: 483
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله مکارم شیرازی نے شہیدیں کانفرنس میں کہا : جدید علمی فضاء کو ایجاد کرنا ، مختلف مناطق میں حوزات علمیه کی تاسیس اور دنیا کےمختلف گوشےمیں مکتب اهل بیت(ع) کا توسعہ شهیدین کی بعض گراں قدر خدمات ہیں .
آيت الله مکارم شيرازي



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سےحضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے بین الاقوامی کانفرنس شهیدین میں کہا: اس زمانے میں علم ودانش کے سلسلے میں  گفتگو کرنا ، علماء اور دانشمندوں کی تجلیل دشوار کام نہی ہے کیونکہ اج علمی مراکز یونیورسٹیز ، حوزات علمیہ ، کتابخانے اور متخصص افراد از شرق تا غرب عالم پھلے ہوئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا : مگر اس زمانے میں جب معاشرہ خصوصا عربستان میں جهالت کا دور و دورہ تھا علم و دانش کے سلسلے میں سخن سرائی تاریکی میں روشنی پھلانے کے مانند تھا .

استاد خارج فقه حوزه علمیه قم نے کہا : اس زمانے میں «مداد العلماء افضل من دماء الشهدا» اور«مجلس العلم روضة من ریاض الجنه» درحقیقت ایک حقیقی معجزہ تھا اورھم اج ایسے دین و ائین اورمذھب کے وارث ہیں  .

انہوں نے یاد دہانی کی : اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد اور ان دو شھیدوں کی تکریم سبب ہوگی کہ انکے بعض اثار کا احیاء ہو اور انکے اثار کااحیاء در حقیقت خود اپنی بنیادون کو مستحکم کرنا ہے.

اس مرجع تقلید نے کہا : ھم جرائت کے ساتھ کہسکتے ہیں شھیدین نے اپنے دوران زندگی میں اسلام خصوصا مکتب اهل بیت(ع) کومجددا حیات عطاکی ہے .

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے ان دو شھید کی زندگی پر ایک نظر انکی کامیابی اور ترقی کے اسباب کو روشن کرتی ہے کہا: انکی نگاھیں عالمی تھیں اور یہی وہ وجہ تھی جس کی بناء پر تشیع و مکتب اهل بیت(ع) دنیا کے مختلف گوشوں میں پھیل گیا .

استاد حوزه علمیه قم نے شهید اول کےذریعہ سات دن میں کتاب لمعه کے لکھے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ کتاب برسوں سے حوزات علمیه میں تدریس کی جارہی ہے اسکا سات دن میں لکھا جانا کرامات شهید میں سے ہے.

انہوں نے مزید کہا : شهید اول کے دوقرن بعد شهید ثانی ظاهر ہوئے کہ اپ کے شاگرد انکی توصیفات میں بیان کرتے ہیں اپ وہ تھے جس نے اپنی زندگی کا ایک لمحہ بھی ضائع نہی کیا .

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے فرمایا : جدید علمی فضاء کو ایجاد کرنا ، مختلف مناطق میں حوزات علمیه کی تاسیس اور دنیا کےمختلف گوشےمیں مکتب اهل بیت(ع) کا توسعہ شهیدین کی بعض گراں قدر خدمات ہیں  .

اپ نے متعصب وھابیت کو دنیا اسلام کے لئے عظیم خطرہ بیان کرتے ہوئے کہا: اھم ترین کام جو اس وقت ہوسکتا ہے وہ ساری دنیا میں حوزات علمیه کی تاسیس ہے .

اس مرجع تقلید نے خرافات سےمبارزه کے سلسلے میں حوزات علمیه کی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حوزات علمیه اس طرح جلوہ گرہوں کہ سب اسکی جانب متوجہ ہوجائیں کہ مکتب اهل بیت(ع)کے پیرو اھل منطق ودلیل ہیں اور قرآن و سنت پیامبر (ص) کی بناء پر گفتگو کرتے ہیں .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬