26 November 2012 - 18:28
News ID: 4830
فونت
سيد ساجد علي نقوي:
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه نے محرم ميں ہونے والے سانحات کے پس پردہ محرکات اور دہشت گردوں کو بے نقاب اور حقائق سے عوام کو آگاہ کئے جانے کي تاکيد کي ?
سيد ساجد نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے نواسہ رسول اکرم ، امام عالي مقام حضرت امام حسين عليہ السلام کو پوري امت کے پيشوا و ہادي اور عالم انسانيت کا محسن بتايا ?

سيد ساجد علي نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ عشرہ محرم الحرام ميں اسلاميان پاکستان نے بلا تفريق مذہب و مسلک، عزاداري اور ديگر مراسم عزا ميں جس عقيدت و احترام سے شرکت کي وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے ملک ميں شيعہ سني مسئلے کا کوئي وجود نہيں بلکہ دہشت گردي ، قتل و غارتگري اور ٹارگٹ کلنگ امن و امان کا مسئلہ ہے کہا: کچھ مٹھي بھر شرپسند عناصر جن کا مذہب و مسلک سے نہيں بلکہ فقط اور فقط دہشت گردي سے تعلق ہے کا ساختہ ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اگرچہ پوليس اور انتظاميہ نے ملک بھرميں امن و امان کے حوالے سے ضروري اقدامات کئے تاہم ڈھوک سيداں راولپنڈي، ڈيرہ اسماعيل خان، کراچي اور گمبٹ ميں بھي اگر رياست کے ذمہ داران اپنے فرائض منصبي ديانت داري سے انجام ديتے اور دہشت گردوں کو کھلي چھٹي نہ ديتے تو عشرہ محرم ميں ان مقامات پر اتني قيمتي جانيں دہشت گردي کي نذر نہ ہوتيں اور سينکڑوں خاندان سوگواري اور غم سے دوچار نہ ہوتے?

ساجد نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ عوام کے مذہبي، آئيني، قانوني اور شہري حقوق کا تحفظ رياست کي اولين ذمہ داري ہے کہا: عزاداري ہماري شہري آزاديوں کا مسئلہ ہے جس کا تحفظ يقيني بنانا رياست کے لئے لازم ہے?

انہوں نے مزيد کہا: ماہ محرم الحرام کے آغاز سے لے کر 8 ربيع الاول تک کے آمدہ ايام عزاء ميں بھي جلوس ہائے عزاء ، مجالس اور عزاداري کے پروگراموں ميں بھي حفاظتي انتظامات کو بہتر بنايا جائے تاکہ تمام مکاتب اور مسالک کے افراد ان پروگراموں ميں بھي پوري عقيدت و احترام سے شريک ہوسکيں ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے اس بات زور ديتے ہوئے کہ عشرہ محرم ميں کراچي، ڈيرہ اسماعيل خان اور راولپنڈي ميں ہونے والے سانحات کے پس پردہ محرکات اور دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کيا جائے تاکيد کي: معصوم عزاداروں کے قاتلوں کو کيفرکردار تک پہنچايا جائے?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬