01 December 2012 - 17:50
News ID: 4844
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي:
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اگر مسلم ممالک کوشش کريں تو فلسطين کو اقوام متحدہ ميں مستقل رکنيت بھي مل سکتي ہے کہا: فلسطين کو مبصر رياست کا درجہ دينا خوش آئند اقدام ہے ?
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علما کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے اسرائيلي جارحيت پر دنيا کي خاموشي پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا: فلسطيني عوام کي سياسي، سفارتي اور اخلاقي حمايت جاري رکھيں گے ?

حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے اقوام متحدہ ميں فلسطين کو مبصر رياست کا درجہ ملنے کوخوش آئند قرار ديتے ہوئے کہا: مسلم ممالک اگر کوششيں کريں تو فلسطين مستقل ممبر شپ بھي حاصل کرسکتاہے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ حق تو يہ تھا کہ فلسطين کو بہت پہلے ہي مستقل رکن منتخب کيا جاتا مگر اس کے برعکس ايک غاصب و قابض رياست کو مستقل درجہ ديا گيا جبکہ فلسطيني عوام کے حقوق کو پائمال کياگيا تاکيد کي: اقوام متحدہ ميں مبصر کا درجہ ملنا مسئلہ فلسطين کي جانب اہم پيش رفت ہے ?

شيعہ علما کونسل کے سربراہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اقوام عالم کو فلسطين ميں اسرائيلي جارحيت کيوں نظر نہيں آرہي جہاں معصوم لوگوں کے بنيادي حقوق غصب کرلئے گئے ہيں اور توسيع پسندانہ عزائم کے ذريعے غير قانوني بستياں تعمير کي جارہي ہيں کہا: اس حوالے سے اقوام متحدہ بالخصوص او آئي سي کو کردار ادا کرنا ہوگا ?

انہوں نے مزيد کہا : اگر مسلم ممالک کے سربراہان سرجوڑ کر بيٹھيں تو وہ وقت دور نہيں جب اقوام متحدہ فلسطيني عوام کے حقوق کو تسليم کرے اور انہيں غاصب، جابر ، ظالم اور غير قانوني رياست سے نجات دلائي جاسکے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬