لبنان کے سني عالم دين:
رسا نيوزايجنسي – العمل کونسل لبنان کے سربراہ نے اسلامي جمھوريہ ايران کو امريکي ڈرون طيارہ اتارنے کي مبارک باد ديتے ہوئے کہا: دنيا کي تمام قوميں ايران سے شجاعت ، اتحاد اور يکجہتي کا سبق ليں ?
![شيخ احمد القطان](/Original/1391/09/15/IMAGE634903265972968750.jpg)
رسا نيوزايجنسي کي الانوار ٹي وي سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، العمل کونسل لبنان کے سربراہ شيخ احمد القطان نے گذشتہ رات صحافيوں سے گفتگو ميں کہا: تمام عرب اور اسلامي ممالک سنجيدگي کے ساتھ غاصب صھيونيت اور ان کے ھمپيمانوں کے مقابل متحد ہوجائيں ?
انہوں نے اسلامي جمھوريہ ايران کو امريکي ڈرون طيارہ اتارنے کي مبارک باد ديتے ہوئے کہا: اسلامي جمھوري ايران کے اس اقدام نے دشمن کو بتا ديا کہ اسے کسي دشمن کا خوف نہيں اور انہيں ھرگز موقع نہيں دے کہ ايران کے ھوائي محدودہ سے گذر سکيں ?
شيخ احمد القطان نے بيان کيا: تمام عرب اور مسلمان قوميں ايران کي سمت نگاہيں اٹھائيں اور ديکھيں کہ ايران نے کس طرح عظيم کاميابياں حاصل کيں ہيں اور کيا يہ سب کچھ اسلامي جمھوريہ ايران کي قوم ميں اتحاد و يکجہتي بناء پر نہيں ؟
العمل کونسل لبنان کے سربراہ نے مزيد کہا: ھم سبھي ايران کي طرح اتحاد و يکجہتي اور دوستي کا سبق سيکھيں اور اپنے قومي و مذھبي تعصبات سے پرھيز کريں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے