حجت الاسلام صادق رضا تقوي :
رسا نيوز ايجنسي ـ مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي کے سيکرٹري جنرل نے کہا ہے : حکومت ملت جعفريہ کے تحفظ ميں مکمل ناکام ہوگئي ہے، کراچي ميں دہشت گردوں کے خلاف في الفور فوجي آپريشن کيا جائے?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي کے سيکرٹري جنرل حجت الاسلام صادق رضا تقوي نے کہا ہے : حکومت ملت جعفريہ کے تحفظ ميں مکمل ناکام ہوگئي ہے، کراچي ميں دہشت گردوں کے خلاف في الفور فوجي آپريشن کيا جائے?
نمائش چورنگي پر شيعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ديئے جانے والے احتجاجي دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام صادق رضا تقوي نے تاکيد کرتے ہوئے کہا : کراچي ميں باقاعدہ منظم سازش کے تحت شيعہ قوم کے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا جارہا ہے، اب بات مردوں کي ٹارگٹ کلنگ سے بڑھ کر خواتين اور بچوں تک آپہنچي ہے، محضر زہرا اور کنيز فاطمہ پر حملے نے ثابت کر ديا ہے کہ دہشت گردوں ميں غيرت نام کي کوئي چيز نہيں ہے?
انہوں نے کہا : ان دہشت گردوں کے ہاتھوں اب فقط ملت جعفريہ کے افراد ہي نہيں بلکہ اب يہ سلسلہ اہلسنت افراد اور حتي? کہ سکيورٹي اداروں کے اہلکاروں تک آن پہنچا ہے?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي کے سيکرٹري جنرل نے صدر مملکت آصف علي زرداري، وزيراعظم پاکستان راجہ پرويز اشرف، آرمي چيف اشفاق پرويز کياني سے مطالبہ کرتے ہوئے تاکيد کي : کراچي ميں دہشت گردوں کے خلاف فوجي آپريشن کيا جائے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کيا جائے?
شيعہ علماء کونسل کي کال پر منعقدہ دھرنے ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان، آل پاکستان شيعہ ايکشن کميٹي، مرکزي تنظيم عزاء، مجلس ذاکرين اماميہ، اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن، ہيئت آئمہ مساجد و علمائے اماميہ پاکستان، جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن، پيام ولايت فاؤنڈيشن و ديگر ملي تنظيميں بھي شامل ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے