22 December 2012 - 17:49
News ID: 4915
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري نے ارسال کردہ پيغام ميں پوليو ويکسين اسٹاف کي ٹارگٹ کلنگ کي شديد مذمت کرتے ہوئے اسے کھلي بربريت و جہالت کا نتيجہ جانا ?
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے کراچي اور پشاور ميں کمسن بچوں کو پوليو ويکسين پلانے والي خواتين پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کي شديد مذمت کي ?

حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے حکومت اور سيکورٹي فورسز سے پوليو مھم ميں شريک رضا کار خواتين کے تحفظ کو يقيني بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے اور ملزمان کو قانون کي گرفت ميں لينے کي بجائے ، پوليو مہم کو روک دينا انتہائي غير دانشمندانہ قدم ہے?

انہوں نے مزيد کہا: ملکي ترقي اور بہتري کے دشمن دہشت گردوں کے مقابل تمام محب وطن قوتيں ايک صف ميں کھڑي ہوجائيں ?

انہوں نے دہشت گردي کي روک تھام ميں حکومت کي ناکامي پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : يوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک ميں قانون نام کي کوئي چيز نہيں ، دہشت گردوں نے پورے ملک کو يرغمال بنا رکھا ہے ، اگر حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہيں کرسکتے تو اپني ناکامي کے اعتراف ميں اقتدار سے الگ ہو جائيں ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري نے کمسن بچوں کو مہلک امراض سے محفوظ رکھنے اور سرزمين وطن پر صحنت مند معاشرے کي تشکيل کے لئے پوليو ويکسي نيشن مہم کے جاري رہنے پر زور ديتے ہوئے کہا: ويرانگر دشمن ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردي اور خود کش حملوں کے ذريعے پاکستان کے باعزم عوام کو ہراساں کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول ميں ناکامي کے بعد اب گھر گھر جا رکر کمسن بچوں کو پوليو ڈراپس پلانے والي خواتين کو نشانہ بنانے پر اتر آيا ہے جو ايک انتہائي شرمناک فعل ہے ?

انہوں نے پوليو اسٹاف کے احساس تحفظ کے غرض سے پوليو سٹاف کي مکمل سيکورٹي فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکيد کي : سيکورٹي فورسز کے ساتھ پاکستان کے تمام محب وطن شہريوں پر بھي ذمہ داري عائد ہوتي ہے کہ وہ خواتين رضاکاروں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کريں ?

 
واضح رہے کہ خيبر پختونخوا کے مختلف شہروں ميں انسداد پوليو ٹيم کے اہلکاروں پر حملے ميں چارسدہ ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ليڈي پوليو سپروائزر کو ڈرائيور سميت قتل کرديا جبکہ پشاور ميں خواتين اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے ميں ايک ورکر شديد زخمي ہوا ?

اس سے قبل گزشتہ روز بھي کراچي ميں انسداد پوليو مہم ميں شامل خواتين پر فائرنگ کي گئي جس کے نتيجے ميں 4 خواتين جاں بحق ہوئي جبکہ پشاور ميں ايک 14 سالہ پوليو ورکرکوقتل کيا گيا تھا?دوسري جانب وزير صحت سندھ نے خواتين پوليو ورکرز پر حملوں کے بعد پوليو مہم بند کرنے کا اعلان کرديا تھا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬