آيت الله مکارم شيرازي:
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے اس تاکيد کے ساتھ کہ ملک ميں اتحاد و يکجہتي کي فضا قائم ہو ، ملک کے حکام سے ملک کي مشکلات کو بر طرف کرنے ميں ھمفکري کي تاکيد کي اور کہا : سماج کي مشکلات کچھ لوگوں کے فکر سے حل نہيں ہوتي ہے اس کے لئے ھمفکري کي ضرورت ہے ?
رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے ايران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم ميں اپنے فقہ کے درس خارج ميں امام علي نقي عليہ السلام کي ايک روايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ما تحتوں پر غصہ کرنے سے پرہيز کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : دوسروں پر غصہ کرنے والا سزا اور ملامت کا مستحق ہے ?
انہوں نے غصہ کي تعريف کرتے ہوئے بيان کيا : غصہ کي حقيقت نفس کي گھبراہٹ و تناؤ ہے اس حد تک کہ عقلي قوت اس کے ما تحت ہو جاتي ہے اور انسان ايسے حالت ميں ايسا کام انجام دے ڈالتا ہے جو بعد ميں اس کے پشيماني اور افسوس کا باعث ہوتا ہے ?
حضرت آيتالله مکارم شيرازي نے اس بيان کے ساتھ کہ بہت سارے قتل و جرائم غصہ و ناراضگي کي وجہ سے انجام پاتے ہيں اظہار کيا : اس ملک کے عدليہ نے سرد اسلحہ يعني چھرا وغيرہ يا جو شخص لوگوں پر اپنا ڈر و خوف پيدا کرتا ہيں اس کو جنگجو قرار ديا ہے جو قابل تشکر عمل ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے