چہلم امام حسين(ع) کے سبب ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ عراق کے صوبہ بصرہ و ميسان کے عيسائيوں نے مسلمانوں کے ساتھ ھمدردي و اتحاد کے لئے امام حيسن عليہ السلام کے چہلم کي وجہ سے اس سال نئے سال کي تقريربي پروگرام کو منسوخ کرتے ہوئے معنوي و عبادي تقريب منعقد کرنے پر اکتفا کيا ہے ?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق جنوبي عراق کے جنوبي صوبہ کے عيسائيوں نے نئے سال کي تقريب کو امام حيسن عليہ السلام کے چہلم کي وجہ سے اس سال نئے سال کي تقريربي پروگرام کو منسوخ کرتے ہوئے معنوي و عبادي تقريب منعقد کرنے پر اکتفا کيا ہے ?
بصرہ کے کلڈين کيتھولک چرچ کے پادري آرام صباح بانو نے اس سلسلہ ميں کہا : عيسائيوں نے اس سال نئے سال کے پروگرام کو مسلمان برادر جو کہ عاشورہ کے واقعہ اور امام حسين عليہ السلام اور ان کے احباب و انصار کي شہادت کي ياد ميں مغموم ہيں جن سے ھم ھمدردي کا اظہار کرتے ہيں اور ان کے احساسات کو اچھي طرح سمجھتے ہيں ?
انہوں نے وضاحت کي : اس سال ميلادي جديد سال کي ابتدا امام حسين (ع) کے چہلم کے زمانہ ميں ہے اس لئے صرف عبادت اور حضرت عيسي (ع) کي مدح سرائي و شعر خواني پر منحصر ہوگي ?
يہ عيسائي پادري نے تاکيد کي ہے : بصرہ کے عيسائي کوئي بھي عمومي تقريب منعقد نہيں کرے نگے اور صرف چرچ ميں معنوي پروگرام ميں شرکت کر کے ايک دوسرے کو مبارک باد پيش کرنے پر اکتفا کرے نگے ?
ميسان صوبہ کے عيسائي نے بھي نئے سال کي خصوصي تقريب کو منسوخ کر ديا ہے اور صرف معنوي مراسم ادا کرنے کے لئے چرچ ميں لوگ شرکت کرے نگے ?
اس صوبہ کے عيسائي رہنما جلال دانيال نے بيان کيا : اس وقت ھم لوگ امام حسين عليہ السلام کے چہلم کے زمانہ ميں ہيں ، اور مسلمان بھائيوں کا خاص احترام کرتے ہيں اور ہر طرح کے غم و خوشي ميں ھم لوگ ايک دوسرے کے ساتھ ہيں اسي بنا پر نئے سال کي تقريب منعقد نہ کرنے کا فيصلہ کيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے