01 November 2009 - 15:49
News ID: 496
فونت
ممبئی:
رسا نیوز ایجنسی- ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) کے فارغ التحصیل طلاب کی عمامہ گزاری کے پروگرام کا انعقاد ہوا
عمامہ گذاري کا پروگرام

رسا نیوز ایجسنی رپورٹر کی ممبی سےرپورٹ کے مطابق ، مورخہ11 ذیقعدہ الحرام 1430 بمطابق 31 اكتوبر 2009 کوبمناسبت روز ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام شہر ممبئی كے ممتاز حوزہ علمیہ جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) میں ایك محفل جشن كا انعقاد کرکے سال گذشتہ كے فارغ طلاب كی عمامہ گذاری ہوئی۔

 یہ عمامہ نمائندہٴ ولی فقیہ دام ظلہ العالی و نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمی حجۃ الاسلام والمسلمین داكٹر غلام رضا مہدوی دام ظلہ كے دست مبارك سے عطا كئے گئے۔

جامعہ كے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سید احمد علی عابدی دام ظلہ نے مہمانان گرامی كا استقبال كرتےہوئے اپنی تقریر میں حضرت امام خمینی قدس سرہ كے علم و شاگرد پروری كی تعریف میں كہا : اتنا بڑا انقلاب ایك عالم دین ہی كے بدست ممكن ہے اور آج بھی انقلاب كی بقاء امام قدس سرہ كے شاگردوں كی بناء پر ہے۔

آقائ ڈاكٹر غلام رضا مہدوی دام ظلہ نے اپنی تقریر میں ہندوستان میں عمامہ عطا كئے جانے كی سنت كو سراہا اور كہا كہ اس كی اشد ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں جامعہ امیر المؤمنین  كا یہ قدم لائق ستائش ہے اور ہندوستان كے مدارس میں اس كا ممتاز درجہ ہے۔

آپ نے كہا كہ اس نماز روزہ و حج كا كوئی فائدہ نہیں جس میں ولایت اہلبیت علیہم السلام شامل نہ ہو۔

جناب مھدوی نےکہا: آج دنیا كو ایران سے اصل دشمنی یہی ہے كہ ایران ولایت اہلبیت علیہم السلام كا پرچمدار ہے۔

اس پروگرام میں ممتاز طلاب كو عباء مسئولیت بھی عطا كی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ موصوف آج صبح میں رسم عمامہ گزاری کے اس جشن كے سلسلے میں ممبئی تشریف لائے تھے۔

اس پروگرام کے اخر میں  جامعہ اور شہر ممبئی كے اساتذہ و علماء كے بدست بقیہ انعامات تقسیم ہوئے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬