07 January 2013 - 14:33
News ID: 4974
فونت
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت ‌الله سبحاني نے وہابيت اور گھريلو چرچ کو مسلمانوں کے لئے عظيم خطرہ بتاتے ہوئے کہا: وہابيت، چرچ کے برخلاف با ايمان اور ديندار افراد کے درپہ ہے تا کہ انہيں ديني راستہ سے ہٹا سکے ?
آيت الله سبحاني

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت‌ الله جعفر سبحاني نے کل اتوار کي شب، اروميہ کے امام جمعہ اور گورنر اور مغربي ا?ذربائجان کے سرکاري ملازمين سے ملاقات ميں مسلمانوں کو اپني حيات ميں قران کريم کي ہدايتوں پرعمل کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: قران کريم خدا کے بندوں کے لئے درسگاہ ہے کہ سبھي اپني حيات ميں اس کتاب سے زيادہ سے زيادہ استفادہ کريں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامي سے پہلے شاہنشاہي حکومت معاشرہ کے دينداروں سے سختي کے ساتھ پيش ا?تي تھي کہا: شاہي حکومت ، دين اور مومنين کو کمزور بنانے ميں ہر قسم کے سختياں بروے کار لائي، يہاں تک کہ انقلاب اسلامي پيروز ہوا اور معاشرہ کا نظام صالح افراد کے ہاتھوں ميں ا?يا ?

اس مرجع تقليد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اقتصادي ، سياسي اور ثقافتي مسائل ميں دين اسلام کو معيار قرار ديا جائے کہا: مومن اور باصلاحيت افراد نے اسلام نظام کي خدمت اور مناسبت اقدام کے ذريعہ گذشتہ خلاء کو ختم کرديا ?

حضرت آيت ‌الله سبحاني نے دشمنوں کي جنگ نرم کے مقابلہ کي تاکيد کرتے ہوئے اسے اسلامي نظام کے لئے اھم خطرہ بتاتے ہوئے کہا: ا?ج اسلامي اعتقادات پر حملہ مسلمانوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے جسے عالمي سامراجيت کي جانب سے رہبري کي جارہي ہے ?

انہوں نے گھريلو چرچ کو اسلامي معاشرہ کے لئے عظيم خطرہ بتاتے ہوئے کہا: دشمن اس چرچ کے ذريعہ ھمارے نوجوانوں کو بہکانے ميں مصروف ہے تاکہ انہيں صحيح عقائد اور دين سے دور کرسکے ?

اس مرجع تقليد نے وہابيت کو اسلامي معاشرہ کے لئے ديگر ايک اھم خطرہ بتاتے ہوئے کہا: وہابيت کو سعوديہ عربيہ اور قطر کا مالي تعاون حاصل ہے ، يہ لوگ گھريلو چرچ سے بھي کہيں زيادہ خطرناک ہيں ، يہ لوگ مومن اور ديندار افراد کے درپہ ہيں تاکہ انہيں دين کے صحيح راستہ سے ہٹا سکيں ?

حضرت آيت‌الله سبحاني نے دشمنوں کے مقابل شيعہ علما کي ذمہ داريوں کو سخت بتاتے ہوئے کہا: شيعہ علما گھريلو چرچ اور بڑھتي وہابيت پر لگام لگائيں ?

اس مرجع تقليد نے ا?خر ميں يہ بيان کرتے ہوئے کہ وہابي اور سني عقائد کے درميان کافي فاصلہ اور اختلاف ہے کہا: وہابيت شيعہ اور سني دونوں ہي کے لئے عظيم خطرہ ہے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬