14 January 2013 - 14:31
News ID: 5000
فونت
شيعہ احتجاجات رنگ لائے:
رسا نيوزايجنسي – پاکستان کي حاليہ دھشت گردي اور شيعہ قتل عام کے خلاف ہونے والے احتجاجات کے نتيجہ ميں بلوچستان کي صوبائي حکومت برطرف کرکے گورنر راج نافذ کرديا گيا ?
پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، پاکستان حکومت نے شيعہ اعتراضات کے سامنے گھٹنے ٹيکے اور وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے بلوچستان ميں صوبائي حکومت کو برطرف کرکے گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کر ديا اور ايف سي کو پوليس کے مکمل اختيارات ديئے گئے ?

کوئٹہ ميں علمدار روڈ پر شہداء کے لواحقين سے مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزيراعظم نے سانحہ کوئٹہ ميں شہادتوں پر شديد افسوس کا اظہار کيا اور کہا : سانحہ کوئٹہ انتہائي غير انساني فعل ہے، جس کي جتني مذمت کي جائے کم ہے ?

دوسري جانب وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے وزير اطلاعات قمر زمان کائرہ اور گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسي کے ھمراہ علمدار پر روڈ پر شہداء کے لواحقين سے ملاقات کي ?
وزيراعظم سے ملاقات کے دوران ہزارہ برادري کے رہنما قيوم چنگيزي نے وزيراعظم کي آمد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا: گذشتہ 2 دہائيوں سے قتل و غارت کا سلسلہ جاري ہے اور اس وقت شہداء کي تعداد 11 سو سے زائد ہوچکي ہے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ہزارہ برادري کو خاص طور پر نشانہ بنايا جا رہا ہے، ہماري کميونٹي کے 6 ہزار افراد کو بري طرح زخمي کيا گيا ?

قيوم چنگيزي نے يہ کہتے ہوئے کہ ہزارہ کميونٹي پر تمام مظالم وزير اعل?ي بلوچستان کي سرپرستي ميں ہو رہے ہيں کہا: وزير اعل?ي بلوچستان کے گھر کے باہر زائرين کو جلايا گيا?

انہوں نے علاقہ کي دہشتگردي ميں وزراء کے شريک ہونے کے حوالے سے صوبائي وزير داخلہ کي باتوں کي حوالہ ديتے ہوئے وزيراعظم کو مطالبات کي فہرست پيش کي اور صوبہ بلوچستان کي ذمہ داري پاک فوج کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کيا ?

انہوں نے مزيد کہا: پاک فوج کے ذريعے ٹارگٹيڈ آپريشن کيا جائے ، ميڈيا کو مکمل تحفظ فراہم کيا جائے ، ہزارہ برادري پر حملے اور شہداء کي ايف آئي آر درج کي جائے ، جاں بح?ق افراد کے لواحقين کو ملازمتيں دي جائيں ?

پاکستان کے وزير اعظم نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري کي جانب سے پوچھے گئے سوال کہ علاقہ کو فوج کے حوالہ کيوں نہيں کيا جارہا ہے کہا: گورنر جب بھي ضرورت محسوس کرے گا فوج کو بلا سکتا ہے ?

واضح رہے کہ علمدار روڈ پر شہدا کے لواحقين گذشتہ 3 روز سے دھرنا ديئے بيٹھے تھے اور اب اپنے تمام مطالبات مان لئے جانے کے بعد شھيدوں کے جنازہ دفنانے ميں مصروف ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬