16 January 2013 - 16:31
News ID: 5009
فونت
حجت الاسلام کلب جواد نقوي:
رسا نيوز ايجنسي - ہندوستان کي داخلہ پاليسي ميں "موساد" کي دخل اندازي کے خلاف 17جنوري لکھنو ميں امن مارچ کا انعقاد ?
ہندوستان کي داخلہ پاليسي ميں "موساد" کي دخل اندازي پر مسلمان برھم

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کي داخلہ پاليسي ميں "موساد" کي دخل اندازي، پاکستان ميں شيعہ نسل کشي ، ھندو قتل عام اور ھندوستان و پاکستان کي سرحدوں پر بے سبب انڈين فوجيوں کو گوليوں کا نشانہ بنائے جانے اور ان کا سرکاٹے جانے کے خلاف کل 17جنوري کو لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي کي اپيل پر لکھنو ميں امن مارچ کا انعقاد ہوگا ?

حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے اس بات کا اظھار اپني رہائش گاہ پر منعقد ہ پريس کانفرنس ميں کيا ?

لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ ھندوستان گورمنٹ سعودي مولويوں کو ويزہ دينے ميں کسي قسم کا تامل نہيں کرتي مگر مسجد اقصي? کے امام ، ايران و عراق کے علماء کو ويزہ دينے سے پرھيز کرتي ہے کہا: ہندوستان کي داخلہ پاليسي ميں "موساد" کي دخل اندازيوں کي بنياد پر ھندوستاني انتظاميہ اس طرح کا دوگانہ رويہ اپنا رہي ہے ?

انہوں نے 17 جنوري 1.30 بجے دوپہر ميں امام بارگاہ سبطين آباد حضرت گنج سے شاہي مسجد تک امن مارچ نکالے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: پاکستاني حکومت دہشت گردانہ کارروائي کا الزام القاعدہ اور طالبان پر لگاتي ہے ليکن ان کے خلاف کوئي کارراوئي نہيں کرتي ?

حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ جہاں کا صدر خود مجرم ہو وہ سخت قانون بنانے يا قانون پر عمل کي بات کيسے سوچ سکتا ہے تاکيد کي: آصف علي زرداري جيسے مجرموں سے انصاف کي توقع بے جا ہے ?

انہوں نے 17 جنوري کے احتجاج کو پر امن احتجاج کا نام ديتے ہوئے کہا: سعودي مولوي امريکہ اور اسرائيل کے خلاف ہونے والے احتجاج کو حرام کا فتوي? ديتے ہيں مگر پاکستان کي حرکتوں پر خاموشي ايسے اختيار کرتے ہيں جيسے اس ميں ان کي رضا مندي ہو ?

انہوں نے پاکستان ميں شيعہ نسل کشي اور اقليت کشي پر مسلم ممالک کي خاموشي کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: مذھبي اقليت کے ساتھ زيادتي ديني تعليمات اور اسلامي نظريات کے خلاف ہے ?

حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ انڈين حکومت ايران، عراق کے علماء اور مسجد اقصي? کے امام کو ويزا نہيں ديتي مگر سعودي مولويوں کو گائوں گائوں تک جانے ديا جا رہا ہے کہا: حرم کے امام کا نام ديکر ديہات ميں دورہ کرايا جا رہا ہے انہيں کي وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہيں فرقہ وارانہ فساد بڑھ رہيے ہيں ?

مولانا کلب جواد نے مزيد کہا: سعودي مولوي مخالف ممالک سے ملکر ھندوستان کے حالات کو خراب کر ر ہے ہيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ لکھنؤ ميں کچھ عرصہ سے حالات خراب ہونے کے پيچھے سعودي مولويوں کا ہاتھ ہے انکي حمايت پاکستان کو بھي ہے وہ يہاں پر لوگوں کو منتشر کرنے کا کام کرنے آتے ہيں کہا: سعودي مولويوں کي آمد اور بي جے پي کي دخل اندازي نے حالات کو بگاڑا ہے ?
انہوں نے پھولپور الہ آباد ميں تعزيہ داروں پر الہ آباد انتظاميہ کي سختي اور رياستي حکومت کي طرف سے شيعوں کے مسائل کو نظر انداز کئے جانے پر تنقيد کرتے ہوئے کہا: افسران، آر ايس ايس اور بي جے پي کے اشارے پر کام کر رہے ہيں ?

لکھنو کے امام جمعہ نے يہ کہتے ہوئے کہ لکھنؤ ميں خفيہ محکمہ بھي آر ايس ايس کے اشارے پر کام کر رہے ہيں کہا: آر ايس ايس کے حمايتي بعض افسر شيعہ ، سني فساد کرانے کے لئے موقع کي تلاش ميں ہوتے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: ان افسروں کو بي جے پي مولويوں کے حمايت حاصل ہے اور جب بھي ہٹانے کي بات ہوتي ہے وہ اسکي پيروي کرنے لگتے ہيں ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬