حجت الاسلام کلب جواد نقوي:
رسا نيوزايجنسي – لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے گذشتہ بدھ کو شہر لکھنؤ ميں وہابي دہشت گردي کي پہلي واردات پيش آنے پر عکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اگر انتظاميہ نے ماحول کوکنٹرول نہيں کيا تو ھم لکھنو کو پاکستان نہيں کربلا بنا ديں گے ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے يوپي کے سابق وزير اعلي ملائم سنگھ سے ملاقات ميں گذشتہ بدھ کو شہر لکھنؤ ميں دوعزادار کے جاں بحق اور دسيوں کے زخمي کئے جانے کي شديد مذمت کي ?
حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے انتظاميہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہ اگر دھوکہ دھڑي ہوئي تو وزير اعلي? کي رہائش گاہ سے وہ ديگر علماء کے ساتھ گرفتاري ديں گے پر زور ديا اور اس سلسلے ميں سماجوادي پارٹي کے صدر ملائم سنگھ يادو سے ان کي بات چيت کي ?
انہوں نے ملائم سنگھ يادو سے ہوئي گفتگو کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ يہاں کراچي اور لاہور بنانا چاہتے ہيں ليکن ہم ايسا ہرگز نہيں ہونے ديں گے اور ہم يہاں کربلا بنا ديں گے?
لکھنو کے امام جمعہ نے شيعوں کو اقليت ميں ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کربلا ميں بھي حق والوں کي تعداد کم تھي?
انہوں نے عزاداروں پر ہوئے حملہ کو طالباني دہشت گردي کا ايک نمونہ جانا اور ملزموں کي في الفور گرفتاري کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : تاخير ہونے پر وہ علماء کے ساتھ جلسہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کريں گے اور عوام کو روشناس کرائيں گے?
دوسري جانب حجت الاسلام حميد الحسن نے بھي انتظاميہ کو خطاب ميں دھوکہ دھڑي سے پرھيز کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: ہمارے ساتھ اگر جانبداري برتي گئي تو ہم گرفتاري دينے سے گريز نہيں کريں گے ?
انہوں نے مزيد کہا: ہم حسيني ہيں اور صبر کرنے والے ہيں ليکن اس کا مطلب يہ نہيں کہ ہم ظلم کے خلاف آواز بلند نہيں کريں گے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے